Book Name:Fazail e Ausaf e Siddiq e Akbar

کر حِصّہ لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم !دُنیا و آخرت کی بےشمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔ 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام ہفتہ وار مدنی مذاکرہ بھی ہے۔   

الحمد للہ! امیرِ اہلسنت مولانا الیاس قادریدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہرہفتے کو رات عشاکی نماز کے بعد مدنی چینل پر براہِ راست(Live)مدنی مذاکرہ فرماتے یعنی دُنیا بھر سے عاشقانِ رسول کے پوچھے گئے سوالوں کے عِلْم و حکمت سے بھرپور جوابات ارشاد فرماتے ہیں۔مدنی مذاکرے میں دلچسپ  اورمعلوماتی سیگمنٹ(Segments)بھی شامل کیے جاتے ہیں، ملک وبیرونِ ملک ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی اپڈیٹس(Updates) بھی ملتی ہیں،دعوتِ اسلامی کس طرح ترقی کرتی چلی جا رہی ہے،یہ بھی مدنی مذاکرے میں پتہ چلتاہے۔  آپ بھی مدنی مذاکرے میں شرکت کیجئے اور ڈھیروں نیکیاں کمائیے! آئیے! ترغیب کے لئے مدنی مذاکرے کی ایک مدنی بہار سنتے ہیں:

بچے بھی نمازی بن گئے

تحصیل تَلہ گنگ (ضلع چکوال، صوبہ پنجاب، پاکستان) کے ایک اسلامی بھائی کا کہنا ہے: پہلے میں معاشرے(Society) کا بہت بگڑا ہوا انسان تھا۔ سگریٹ، چرس، شراب جو ملتا اس کی طرف ہاتھ بڑھا دیتا، ایک بار مجھ پر کرم ہوا اور میں نے رمضان المبارک کے روزے  رکھنا شروع کر دیئے، روزانہ رات  کو مَدَنی چینل پر مدنی مذاکرہ دیکھنا بھی نصیب ہو گیا، امیر ِاہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی حکمت بھری باتوں نے میرے دل پر ایسا اثر کیا کہ زندگی میں انقلاب برپا ہوگیا، الحمد للہ! میں نے گناہوں سے سچی توبہ کر لی اور چہرے کو داڑھی شریف سے سجا لیا، پانچوں نَمازیں مسجد میں با جماعت ادا کرنے لگا، مجھے نَمازیں پڑھتا دیکھ کرمیرا بیٹا جس کی عمر 12 سال  اور میری بیٹی جس کی عمر 10 سال ہےاُنہوں نے بھی نَمازیں