Book Name:Fazail e Ausaf e Siddiq e Akbar

خلیل اللہ عَلَیْہِ السَّلام کے درمیان بٹھایا جائے گا*حدیثِ پاک کے مطابق جو آپ سے بغض رکھتا ہو، وہ چاہے 70 نبیوں کی نیکیوں کے برابر بھی نیکیاں لے آئے، پِھر  بھی جنّت میں نہیں جا سکے گا*جو آپ سے بغض رکھتا ہے، اس پر لعنت برستی ہے *قرآنِ کریم میں ہمیں حضرت صِدِّیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ عَنْہ کے رستے پر چلنے، آپ کی سیرت سے روشنی لے کر اپنی زندگی سنوارنے، اپنے اخلاق و کردار کو بہتر بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ ہم حضرت صِدِّیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ عَنْہ کی پاکیزہ سیرت کو پڑھیں،اسے سمجھیں اور اس سے روشنی لے کر اپنی دُنیا و آخرت سنوارنے کی کوشش کریں۔

شیخ طریقت امیر اہلسنت دَامَت بَرَکَاتُہم الْعَالِیَہکا (64صفحات پر مشتمل)بہت پیارا رسالہ عاشقِ اکبر اورمکتبۃ المدینہ کی بہت پیاری کتاب ہے:فیضانِ صِدِّیقِ اکبر۔یہ آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہ کی سیرتِ پاک کا حسین گلدستہ ہیں۔یہ رسالہ اور کتاب مکتبۃ المدینہ سے ہدیۃً طلب کیجئے!یا دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹwww.dawateislami.netسے ڈاؤنلوڈ کر لیجئے! خُود بھی پڑھیئے! اور دوسروں کو بھی ترغیب دِلائیے!

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام: ہفتہ وار مدنی مذاکرہ

پیارے اسلامی بھائیو! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی دُنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے میں مَصْرُوفِ عمل ہے، نیک نمازی بننے، ظاہِری و باطنی گُنَاہوں سے خود کو بچانے ، فِکْرِ آخرت پانے اور اللہ و رسول کی محبّت سے دِل آباد کرنے کے لئے آپ بھی دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے! 12 دینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ