Book Name:Fazail e Ausaf e Siddiq e Akbar

انجام) بتاؤ! پِھر تمہیں واپس اسی آگ میں آنا ہے۔ یہ کہہ کر وہ بےجان ہو کر گِرا اور دوبارہ موت کے گھاٹ اُتر گیا۔([1])

اَلْاَمَانُ وَالْحَفِیظ...!!اے عاشقانِ رسول! یہ کوئی قصّہ کہانی نہیں ہے، امام ابن ابی الدنیا رحمۃُاللہ عَلَیْہ بہت بڑے مُحَدِّث ہیں، آپ نے باقاعِدہ سند کے ساتھ یہ واقعہ لکھا ہے۔ اس میں غور فرمائیے! کتنی عبرت کی بات ہے!  بےشک میرے آقا  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کا فرمان سچّا ہے کہ  صِدِّیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ عَنْہ سے بغض رکھنے والا 70 نبیوں کی نیکیوں کے برابر بھی نیکیاں لے آئے، تب بھی جنّت میں داخِل نہیں ہو گا۔

اللہ پاک ہم سب کو بغضِ صحابہ و اَہْلِ بیت سے محفوظ فرمائے۔ ہم الحمد للہ! عاشقانِ صحابۂ و اَہْلِ بیت ہیں، تمام صحابہ اور سارے اَہْلِ بیت ہمارے سروں کے تاج، ہمارے دِل کا قرار ہیں، اللہ پاک اس ایمانی مَحبّت کو ہمیشگی عطا فرمائے، کاش! اسی مَحبّت کے ساتھ جینا، اسی میں مرنا، اسی مَحبّت کے ساتھ قبر میں اُترنا اور قیامت کے روز اُٹھنا نصیب ہو جائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔

جینا مرنا اُن کی اُلفت میں ہو یارَبّ اور ہو      قُرب جنّت میں عطا اَصْحاب و اَہْلِ بیت کا

حشر میں مجھ کو شفاعت کی عطا خیرات ہو      واسطہ یا مصطفےٰ! اَصْحاب و اَہْلِ بیت کا

دے گُنَاہوں سے نجات اور مُتّقی مجھ کو بنا                  یااِلٰہی!  واسطہ  اَصْحاب  و  اَہْلِ بیت  کا([2])

صِدِّیقِ اکبر کی اپنے غُلاموں پر شفقت

صحابئ رسول، حضرت اَنَس بن مالِک رَضِیَ اللہُ عَنْہ سے روایت ہے، معراج کی رات جب


 

 



[1]...موسوعۃ الامام ابنِ ابی الدنیا،جلد:6،صفحہ:277 ،278  ملتقطًا۔

[2]...وسائلِ فردوس،صفحہ:35 ،36 ملتقطًا۔