Book Name:Fazail e Ausaf e Siddiq e Akbar

کیسا ہو گا؟ یہ خوف ہی ہے جو ہمیں اچھے خاتمے کی طرف لے جائے گا۔ اس لئے اپنے اندر اللہ پاک کی خفیہ تدبیر کا خوف ضرور پیدا کر لینا چاہئے۔ قرآنِ کریم میں ہے:

فَلَا یَاْمَنُ مَكْرَ اللّٰهِ اِلَّا الْقَوْمُ الْخٰسِرُوْنَ۠(۹۹) (پارہ:9،اَلْاَعْرَاف:99)

ترجمہ کنزُ العِرْفان: تَو اللہ کی خُفیہ تدبیر سے صِرْف تباہ ہونے والے لوگ ہی بےخوف ہوتے ہیں۔ 

عُلَما فرماتے ہیں: اللہ پاک کی خُفیہ تدبیر سے بالکل بے خوف ہو جانا گُنَاہِ کبیرہ ہے۔([1])

کاش!حضرت صِدِّیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ عَنْہ کے صدقے ہمیں خوفِ خُدا کی دولت نصیب ہو جائے، کاش! کاش! صَد کاش! حضرت صِدِّیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ عَنْہ کے صدقے ہمارا اختتامی وقت نیکیوں بھرا، اچھے اعمال والا ہو اور ہمیں ایمان و عافیت کے ساتھ گنبدِ خضرا کے سائے میں شہادت کی موت نصیب ہو جائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔

ایماں پہ رَبِّ  رحمت دیدے تُو استقامت       دیتا ہوں واسطہ میں تجھ کو تِرے نبی کا([2])

بیان کا خُلاصہ

پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے حضرت صِدِّیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ عَنْہ کے چند فضائل اور  اعلیٰ اَوْصاف سننے کی سَعَادت حاصِل کی۔*حضرت صِدِّیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ عَنْہ وہ بلند رُتبہ ہستی ہیں کہ آپ کو جنّت میں انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلام کا پڑوس نصیب ہو گا*تمام جنتی مرحبا! مرحبا! کہہ کر آپ کا استقبال کریں گے*آپ قیامت کے دِن نبیوں کی طرح شفاعت کریں گے *آپ کو روزِ قیامت پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم  اور حضرت ابراہیم


 

 



[1]...الزواجر عن اقتراف الکبائر،الکبیرۃ التاسعۃ و الثلاثون :الامن من مکر اللہ ، جلد:1، صفحہ:160۔

[2]...وسائِلِ بخشش، صفحہ:178۔