Book Name:Insan Khasary Mein Hai
پاک کا مقرب بندہ ہے * سلام میں پہل کرنے والاتکبر سے بَری ہے * سلام میں پہل کرنے والے پر 90رحمتیں اور جواب دینے والے پر 10رحمتیں نازل ہوتی ہیں * اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ کہنے سے 10نیکیاں ملتی ہیں ، ساتھ میں وَرَحْمَۃُ اللہ بھی کہیں گے تو20نیکیاں ہو جائیں گی اور وَبَرَکَاتُہٗ شامل کریں گے تو 30نیکیاں ہو جائیں گی * اسی طرح جواب میں وَعَلَیْکُمُ السَّلَامُ وَرَحْمَۃُ اللہ وَبَرَکَاتُہٗ کہہ کر 30نیکیاں حاصل کی جا سکتی ہیں * سلام کا جواب فوراً اور اتنی آواز سے دینا واجب ہےکہ سلام کرنے والا سُن لے * سلام اور جوابِ سلام کا درست تَلَفُّظْ یاد فرما لیجئے۔پہلے میں کہتا ہوں آپ سن کر دوہرائیے : اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ (اَسْ۔سَلَا۔مُ۔عَلَیْ۔کُمْ) اب پہلے میں جواب سناتا ہوں پھر آپ اس کو دوہرائیے : وَعَلَیْکُمُ السَّلَامُ (وَ۔عَ۔لَیْکُ۔مُسْ۔سَلَام)۔ ([1])
رضائے حق کے لئے تم سلام عام کرو سلامتی کے طلب گار ہو سلام کرو
مختلف سنتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی کتاببہارِ شریعت جلد : 3 سے حِصَّہ 16اور شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنت حضرت علّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرْکَاتُہم العالیہ کا 91 صفحات کا رسالہ 550 سنتیں اور آداب خرید فرمائیے اور پڑھئے۔ سنتیں سیکھنے کا ایک ذریعہ دعوتِ اسلامی کےمدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھرا سفر بھی ہے۔
سنتیں سیکھنے تین دِن کے لئے
رب کے در پر جُھکیں ، اِلتِجائیں کریں ہر مہینے چلیں ، قافلے میں چلو
بابِ رحْمت کھلیں ، قافلے میں چلو
اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد