Book Name:Deeni Ijitmaat Ki Barkaat

حق نے عِلْمِ اَسْما دیا              جو نہ ملائِک کو بخشا

وہ ملکہ فرمایا عطا               ان پر اُن کو غلبہ دیا

لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ

آدم کو شرف ایسا مِلا             آدمی اشرفِ خلق ہوا

اُن کو خلیفہ حق نے کیا          تاجِ کرامت سَر پہ رکھا

لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ ( [1] )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                     صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

تاریخِ انسانی کا ایک اَہَم تَرِین اجتماع

پیارے اسلامی بھائیو ! یہ تاریخِ انسانی کا سب سے پہلا اجتماع تھا ، جس میں حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلام نے فرشتوں کو خطاب فرمایا اور اپنی فضیلت اور اہمیت کے لحاظ سے تاریخِ انسانی کا ایک اَہَم ترین اجتماع حَجَّۃُ الْوِدَاع کے موقع پر ہوا ، اس میں خطیب ہمارے آقا و مولیٰ ، امام الانبیا ، مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم تھے اور اس خطاب کے سامعِین  ( سننے والے )  صحابۂ کرام علیہمُ الرِّضْوان بھی تھے اور روایات کے مطابِق اس اجتماعِ پاک میں  حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلام ، حضرت خضر عَلَیْہِ السَّلام اور حضرت الیاس عَلَیْہِ السَّلام بھی تشریف لائے تھے۔یہ تاریخِ انسانی کا وہ اَہَم ترین اجتماع ہے کہ جس میں رسولِ اکرم ، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے خُطْبَۃُ الْوِدَاع ارشاد فرمایا ، یہ وہ عظیم ُالشّان خطبہ ہے کہ ایسا خطبہ انسانی تاریخ میں نہ اس سے پہلے کبھی دِیا گیا تھا ، نہ اس کے بعد کبھی دِیا جائے گا۔


 

 



[1]... سامانِ بخشش، صفحہ:44۔