Book Name:Deeni Ijitmaat Ki Barkaat

یاد میں تیری ہر ایک ہے سُو بَسُو

بَن میں وحشی لگاتے ہیں ضَرباتِ ھو

اللہ اللہ اللہ اللہ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                     صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

دِینی اجتماعات کے دِینی و دُنیوی فائدے

پیارے اسلامی بھائیو ! ہمیں دِینی اجتماعات  ( مثلاً ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں ، شبِ براءَت ،  شبِ معراج ، شبِ قدر وغیرہ بڑی راتوں کے اجتماعات میں ، اجتماعی مدنی مذاکرے وغیرہ )  میں شِرْکَت کرتے رہنا چاہئے۔اس کی بہت ساری بَرَکَتیں ہیں۔دِینی اجتماعات کی وہ بَرَکات جو اَحَادیث میں بیان ہوئیں اور موجودہ دَور میں سائنسی تحقیقات ( Scientific Researches )  جو اس تعلق سے ہوئیں ، ان کا خُلاصہ عرض کرتا ہوں؛ سنیئے ! اور جھومئے !

اَحَادیثِ کریمہ کے مطابِق  * مجلسِ ذِکْر  ( یعنی دِینی اجتماعات )  میں آنے والوں پر فرشتے اپنے پَر پھیلاتے ہیں * ان پر سکینہ نازِل ہوتا ہے * انہیں رحمت گھیر لیتی ہے ( [1] )  * ان کے لئے بخشش کی خوشخبری ہے * ان کے گُنَاہوں کو نیکیوں میں تبدیل ( Replace )  کر دیا جاتا ہے ( [2] )  * مجالِسِ ذِکْر  ( یعنی دِینی اجتماعات )  کی غنیمت جنّت ہے ( [3] )  * دِینی اجتماعات کو حدیثِ پاک میں جنّت کی کیاریاں فرمایا گیا ( [4] )  * اللہ پاک مَجْلِسِ ذِکْر میں آنے والوں پر فخر


 

 



[1]...مسلم،کتاب الذکر والدعاء،باب فضل الاجتِماع ...الخ،صفحہ:1039، حدیث:2700۔

[2]...معجمِ کبیر،جلد:3،صفحہ:546،حدیث:5907 ماخوذًا۔

[3]...مسندِ امام احمد ،جلد:3،صفحہ:573،حدیث:6811مفہومًا ۔

[4]...ترمذی ،کتاب الدعوات،85-باب منہ ، صفحہ:804،حدیث:3510۔