Book Name:Deeni Ijitmaat Ki Barkaat

دِینی اجتماعات میں آتے رہئے !

پیارے اسلامی بھائیو ! اللہ پاک نے نیک کاموں کی طرف رغبت ( Inclination )  عطا فرمائی ہے ، دِینی اجتماعات میں شِرکَت کی توفیق بخشی ہے تو اس پر اللہ پاک کا شکر ادا کرنا چاہئے اور پابندی کے ساتھ اس نیک کام کو کرتے رہنا چاہئے ، اس کی بہت برکتیں ہیں؛ مثلاً * اس نیک کام کی بَرَکَت سے اللہ و رسول کی محبّت نصیب ہوتی ہے * نیکیوں کی رغبت ملتی ہے * گُنَاہوں سے نفرت ملتی ہے * ایک دوسرے کے حال اَحْوال کی خبر مل جاتی ہے  * آپس میں گفتگو کرنے کا موقع مل جاتا ہے ، جس کی بَرَکَت سے شکوے ، شکایات اور بدگمانیوں وغیرہ کی کاٹ ہوتی رہتی ہے * عِلْمِ دین سیکھنے کو ملتا ہے * فِکْرِ آخرت نصیب ہوتی ہے * خوفِ خُدا سے رونا نصیب ہو جاتا ہے * توبہ کرنے کی توفیق بھی ملتی رہتی ہے۔غرض کہ دِینی اجتماعات * دِینی ماحول  سے وابستہ رہنے * نیکیوں پر استقامت پانے اور * دِینی کاموں سے متعلق کڑھن حاصِل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔

خُوب کر ذِکْرِ خُدا و مصطفےٰ   دِل مدینہ یاد سے اُن کی بنا

سنتوں کی لُوٹنا  جا کے متاع    ہو جہاں بھی سنتوں کا اجتماع ( [1] )

انبیائے کرام اور اجتماعی نیکی کی دعوت

 پیارے اسلامی بھائیو ! تَذْکِیْر یعنی وعظ و نصیحت کرنا شریعت کو مَطْلُوب ہے۔قرآنِ کریم کے جو بنیادی ( Main )  عنوانات ہیں ، اُن میں ایک اَہَم تَرِین عنوان تَذْکِیْر  ( وعظ و نصیحت )  بھی ہے۔ اَنْبِیائے کرام علیہمُ السَّلام نے ، صحابۂ کرام  علیہمُ الرِّضْوان نے ، اَوْلیائے کرام


 

 



[1]...وسائلِ بخشش،صفحہ:715 ملتقطًا۔