Book Name:Deeni Ijitmaat Ki Barkaat

رہتا ہے ، اس جُرْم  ( Crime ) کی روک تھام کا ایک اَہَم ذریعہ بھی دِینی اجتماعات ہیں ، اَصْل میں جو اپنی زندگی سے مایُوس ہو جاتا ہے ، جسے لگتا ہے کہ زندگی میں کچھ نہیں رکھا ، میرے لئے سب دروازے ، ساری راہیں بند ہو چکی ہیں ، وہ خُود کشی کا رستہ اختیار کرتا ہے ، دِینی اجتماعات کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ * ان کی بَرَکَت سے سوچ کھلتی ہے ،  * زندگی کی نئی سے نئی راہیں سامنے آتی ہیں * زندگی کو ایک مقصد ملتا ہے اور * اچھے ، باکردار لوگوں کے ساتھ ملنے جلنے  کی بَرَکَت سے دِل کا بوجھ دُور ہوتا ہے * غموں اور پریشانیوں کا مقابلہ کرنے میں مدد ملتی ہے ، یُوں وہ شخص جو زِندگی سے مایُوس ہو چکا ہو ، اسے زندگی گزارنے کی نئی اُمنگ ، جذبہ اور شوق مل جاتا ہے۔

مُنْعَقِد کرتے رہیں گے اجتماعِ ذِکْر و نعت

دُھوم ان کی نعت خوانی کی مچاتے جائیں گے

کر لو نیت سنتوں کی تربیت کے واسطے

قافلوں  میں  ہم  سفر  کرتے  کراتے  جائیں  گے ( [1] )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                     صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی اور دِینی اجتماعات

پیارے اسلامی بھائیو ! غور فرمائیے ! دِینی اجتماعات کی کیسی کیسی بَرَکَتیں ہیں ، الحمد للہ ! عاشقانِ رسول کی دِینی تحریک دعوتِ اسلامی جو دُنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے کی سعادت حاصِل کر رہی ہے۔ آج کے دَور میں دِینی اجتماعات کو فروغ دینے اور انہیں ایک مُنَظَّم انداز ( Organized Way )  سے چلانے میں دعوتِ اسلامی نمایاں کردار ادا کر رہی


 

 



[1]...وسائلِ بخشش،صفحہ:419 ملتقطًا۔