Book Name:Deeni Ijitmaat Ki Barkaat

مسعود رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں : جب بندہ قَبْر میں جائے گا اور عذاب کے فرشتے اس کے قدموں کی جانِب سے آئیں گے تو اس کے قدم کہیں گے :  تمہارے لئے ادھر سے کوئی راستہ نہیں ، کیونکہ یہ  ( رات میں )  سورۂ مُلک پڑھا کرتا تھا۔  پھر وہ فرشتے اس کے پیٹ کی طرف سے آئیں گے تو وہ کہے گا : تمہارے لئے میری جانِب سے بھی کوئی راستہ نہیں کیونکہ اس نے میرے اندر سورۂ مُلک کو یاد کر رکھا تھا ، پھر وہ اس کے سر کی طرف سے آئیں گے تو سر کہے گا :  تمہارے لئے میری طرف سے بھی کوئی راستہ نہیں ، اس لئے کہ یہ  ( رات میں )  سورۂ مُلک مجھ سے ہی پڑھا کرتاتھا ۔  ( [1] )

ہفتہ وار اجتماع اور نعتِ مصطفےٰ

اس کے بعد نعت شریف پڑھی اور سنی جاتی ہے اور سُبْحٰنَ اللہ ! نعتِ مصطفےٰ کی تو کیا ہی بات ہے... ! !  * پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے اَوْصاف و فضائل ذِکْر کرنا اللہ پاک کی سُنّت ہے * نبیوں ، رسولوں اور فرشتوں کی بھی سُنّت ہے * اس کی برکت سے ایمان تازہ ہوتا ہے * دِل میں عشقِ رسول بڑھتا  اور * دِین و دُنیا کی بےشمار بھلائیاں نصیب ہوتی ہیں۔

خُدا کا ذِکْر کرے ، ذِکْرِ مصطفےٰ نہ کرے   ہمارے مُنہ میں ہو ایسی زباں خُدا نہ کرے

سنتوں بھرا بیان

اس کے بعد سُنتوں بھرا بیان ہوتا ہے۔ اس کے ذریعے عِلْمِ دین سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ حدیثِ پاک میں ہے : جو بندہ عِلْم كى جستجو مىں جُوتے ، مَوزے ىا كپڑے پہنتا ہے تو اپنے


 

 



[1]...مصنف عبد الرزاق ، کتاب فضائل القرآن ، باب تعلیم القرآن و فضلہ،جلد:3،صفحہ:232،حدیث: 6045 ۔