Book Name:Deeni Ijitmaat Ki Barkaat

گئیں ، میں سمجھا کہ اجتماع ختم ہو گیا ہے مگر یہ اَصْل روحانیت ( Spirituality )  کا وقت تھا ، اب اندھیرے میں ذِکْر شروع ہوا ، ذِکْرُ اللہ کی آوازوں نے میرا دِل ہلا دیا ، میں نے زندگی میں کبھی ایسی روحانیت نہ دیکھی تھی ، نہ سنی تھی ، پِھر جب رِقّت انگیز دُعا شروع ہوئی تو شرکائے اجتماع کی ہچکیوں کی آوازیں بلند ہونے لگیں ، ایسی دُعا تھی کہ میرے جیسا پتھر دِل بھی شرمندگی اور ندامت سے رونے لگا ، میرے آنسو بہہ رہے تھے اور میں ندامت کے ساتھ اپنے گُنَاہوں سے توبہ کر رہا تھا۔ ( [1] )

تمہیں  لُطف  آ جائے   گا  زِنْدَگی  کا         قریب  آ کے  دیکھو  ذرا مَدَنی   ماحول

تَنَزُّل کے گہرے گڑھے میں تھے اُن کی   ترقّی   کا   باعِث   بنا   مَدَنی    ماحول

یقیناً مقدّر  کا  وہ  ہے  سکندر    جسے خیر سے مل گیا  مَدَنی  ماحول ( [2] )

رات اعتکاف اور نمازِ تہجد کی سعادت

پیارے اسلامی بھائیو ! ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے جدول میں شامِل چند چیزوں کا بیان ہم نے سُنا ، اس کے علاوہ * ہفتہ وار اجتماع میں شبِ جمعہ کے 6 درودِ پاک اور دُعائیں پڑھائی جاتی ہیں * سیکھنے سکھانے کے حلقے بھی لگتے ہیں جن میں سنتیں و آداب اور مختلف فرض علوم کی معلومات دی جاتی  ہیں * روز مرّہ کی مختلف دُعائیں بھی یاد کروائی جاتی ہیں * پِھر اس کے بعد نفلی اعتکاف کی نِیّت سے پوری رات مسجد ہی میں گزارنے کی ترکیب ہوتی ہے * نَمازِ تہجد باجماعت ادا کی جاتی ہے * اَوراد و وظائف پڑھے ، پڑھائے جاتے ہیں * ہفتہ وار سنّتوں  بھرے اجتِماع  کا اختتام اِشْراق و چاشت کی نَماز کے بعد صلوٰۃ وسلام پر ہوتا ہے۔


 

 



[1]...جنت کا راستہ،صفحہ:41خلاصۃً۔

[2]...و سائلِ بخشش،صفحہ:646، 647 ملتقطًا۔