Book Name:Deeni Ijitmaat Ki Barkaat

ہے۔ الحمد للہ ! * دعوتِ اسلامی کے تحت ملک و بیرونِ ملک ( Overseas )  میں ہزاروں مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات ہوتے ہیں ، جن میں لاکھوں لاکھ مسلمان شریک ہو کر بَرَکَتیں لوٹتے ہیں * ہزاروں مقامات پر اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار اجتماعات بھی ہوتے ہیں۔  اس کے عِلاوہ * جشنِ وِلادت کے مَوقع پر 12 وِیں شریف کا اجتماع * بڑی گیارہویں شریف * شبِ معراج * شبِ براءَت * شبِ قدر  وغیرہ  کے اجتماعات بھی ہوتے رہتے ہیں ، جن میں ہزاروں نہیں لاکھوں کی تعداد میں اسلامی بھائی شِرْکت کرتے اور بَرَکَتیں لوٹتے ہیں۔

جرائِم کی دُنیا سے واپسی

بھیرہ   ( ضلع سرگودھا ، پنجاب ، پاکستان )  کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ میں نے جب جوانی کی دہلیز پر قدم رکھا تو بُری صحبتوں میں جا پہنچا ، بُری صحبت بہر حال اپنا اَثَر رکھتی ہے ، لہٰذا بُرے لوگوں کی سنگت نے مجھے بھی بُرا بنا دیا ، میں گالی گلوچ کرنے اور فلمیں دیکھنے وغیرہ جیسے کئی ایک گُنَاہوں کا شِکار ہو گیا ، وقت کے ساتھ ساتھ میری بےباکیاں بڑھیں اور میں ایک قبضہ گروپ میں شریک ہو کر بدمعاش بن گیا۔ غرض کہ میں پُوری طرح گُنَاہوں کی دلدل میں تھا ، میرے بعض جرائِم کی وجہ سے مجھ پر مقدَّمات ( Cases )  بھی ہوئے ، کئی مرتبہ جیل بھی گیا مگر میرے سدھرنے کی کوئی راہ موجود نہیں تھی ، میری زندگی برباد ہو رہی ہے ، مجھے اس کا احساس تک نہیں تھا۔

پِھر یُوں ہوا کہ ایک روز میری ملاقات ایک مُبَلِّغِ دعوتِ اسلامی سے ہوئی ، وہ بہت اچھے انداز میں مجھ سے ملے ، حال احوال پوچھا اور بڑی محبّت کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے