Book Name:Deeni Ijitmaat Ki Barkaat

آیا اس کے لئے جَنّت الفردوس میں 70 درجے ہوں گے ، ہر دودرجوں کے درمیان اتنا فاصلہ ہو گا جتنا ایک سَدھایا ہوا  ( یعنیTrained )  تیز رفتار عُمدہ نسل کا گھوڑا 70 سال میں طَے کرتا ہے * جس نے مغربکی نماز باجماعت پڑھی اس کے لئے حجِ مبرور  ( یعنی مقبول حج )  اور مقبول عُمرے کا ثواب ہو گا اور * جس نے عشا کی نماز باجماعت پڑھی اس کے لئے لَيْلَةُ الْقَدْر میں قِیام  ( یعنی عِبَادت )  کرنے کے برابر ثواب ہو گا۔ ( [1] )  * اسی طرح نمازِ اَوَّابین کے متعلق حدیثِ پاک میں ہے : جو مَغْرِب کے بعد 6 رکعتیں پڑھے اور ان کے درمیان کوئی بُری بات نہ کرے تو یہ 12 سال کی عِبَادَت کے برابر ہوں گی۔ ( [2] )  * ہفتہ وار اجتماع کی برکت سے صَلٰوۃُ التَّوْبَہ پڑھنے کی بھی توفیق نصیب ہوتی ہے * تہجد پڑھنے کی بھی سعادت مل جاتی ہے۔ حدیثِ پاک میں ہے : رات کو ضرور قیام کیا  کرو  ( یعنی نماز پڑھا کرو )  کہ یہ تم سے پہلے نیک لوگوں کا طریقہ ، رَبّ کا قرب پانے ، پچھلے گُنَاہوں کو مٹانے اور آیندہ گُنَاہوں سے بچنے کا ذریعہ ہے۔ ( [3] )   * اسی طرح اشراق کے نوافل پڑھنے سے متعلق احادیث میں ہے کہ اس کی برکت سے بندے کے گُنَاہ بخش دئیے جاتے ہیں ، اگرچہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں۔ ( [4] )  

ہفتہ وار اجتماع اور تِلاوتِ قرآنِ کریم

ہفتہ وار اجْتِمَاع میں سورۂ ملک پڑھی جاتی ہے۔ صحابئ رسول حضرت عبد اللہ بن


 

 



[1]...شعب الایمان، باب فی الصبر...الخ، جلد:7، صفحہ:137، حدیث:9761۔

[2]...ابنِ ماجہ،کتاب اقامۃ الصلاۃ و السنۃ فیہا،باب ما جاء فی الست ...الخ،صفحہ:189،حدیث:1167۔

[3]...ترمذی، کتاب الدعوات، باب فی دعاء النبی، صفحہ:812، حدیث:3549۔

[4]...ابوداؤد، کتاب الصلاۃ، التطوع، باب صلاۃ الضحی، صفحہ:211، حدیث:1287۔