Book Name:Deeni Ijitmaat Ki Barkaat

آسانی سے اور پُوری تَوَجُّہ کے ساتھ سُن کر سمجھی جا سکے اور اگر اجتماع گاہ میں ، محفل میں ، دِینی حلقے میں جگہ خالی ہو تو اسے پُر کر لینا چاہئے۔ دیکھئے ! پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی محفلِ نُور میں آنے والے ایک صحابی رَضِیَ اللہ عنہ نے جب دیکھا کہ فُلاں جگہ خالی ہے تو وہ وہاں جا کر بیٹھے ، ان کے متعلق پیارے نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : اٰوٰی اِلَی اللہ فَاٰوَاہُ اللہ  یعنی اس نے اللہ پاک کے حُضُور پناہ چاہی ، اللہ پاک نے اسے پناہ عطا فرما دی۔

سُبْحٰنَ اللہ ! ہمیں بھی چاہئے کہ * جب بھی دِینی اجتماعات میں ، محافِل میں ، عِلْمِ دین کے حلقوں میں حاضِری ہو تو بکھر کر نہ بیٹھیں بلکہ * جہاں جگہ خالی ہو ، اُٹھ کر ، چل کر ، آگے بڑھ کر  اگر ہم اس جگہ کو پُر کر سکتے ہیں ، پُر کر لیا کریں * بکھر کر بیٹھنے میں اندیشہ ہے کہ اس کی نحوست سے دِل دُور ہوں گے * مِل کر ، قریب قریب ہو کر بیٹھیں گے تو  اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! اس کی بَرَکَتیں بھی ملیں گی اور * جو عِلْم کی باتیں بیان ہو رہی ہوں ، انہیں سننے ، سمجھنے میں بھی آسانی رہے گی۔

 ( 2 ) : جہاں جگہ مِلے وہیں بیٹھ جائیے !

اس حدیثِ پاک سے دِینی اجتماع یا محفل وغیرہ کا دوسرا اَدب یہ سیکھنے کو ملا کہ جب ہم اجتماع یا محفل میں پہنچیں ، اگر اس وقت آگے جگہ نہ ہو تو منچ ( Stage )  کے قریب بیٹھنے کی حِرْص میں دُوسروں کی گردنیں پھلانگنے کی بجائے ، جہاں جگہ مِلے وہیں بیٹھ جانا چاہئے ، اگر گردنیں پھلانگیں گے ، دھکے دے کر آگے بڑھنے کی کوشش کریں گے تو اس سے ایک تو مسلمانوں کو تکلیف پہنچنے کا سخت اندیشہ ہے ، دوسرے نمبر پر اجتماع یا محفل کا ماحول بھی