Book Name:Deeni Ijitmaat Ki Barkaat

اجتماع ہی سے مَدَنی قافلے تیار ہوئے ، اسی سے مبلغین تیار ہوئے ، اس کی بَرَکَت سے دعوتِ اسلامی کو افرادی قُوَّت نصیب ہوئی ، پِھر یہ دِینی کام بڑھتے بڑھتے آج الحمد للہ ! دُنیا بھر میں پہنچ چکا ہے۔ شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتہمُ العَالِیَہ نے 14 دسمبر تا 14 جنوری ماہِ ہفتہ وار اجتماع منانے کا اِعْلان فرمایا ہے ، اس مناسبت سے آج بیان کا عنوان ہے : دِینی اجتماعات کی برکات * دِینی اجتماعات کی اہمیت ( Importance )  کیا ہے ؟ * اِن کی تاریخی حیثیت کیا ہے ؟ * ان اجتماعات کے ذریعے ہمیں کیا کیا دِینی و دُنیوی فائدے ( Benefits )  حاصِل ہوتے ہیں ؟ * اجتماعات کے تعلق سے ہمارے پیارے دِین اسلام کی کیا تعلیمات ہیں ؟ وغیرہ باتیں آج ہم سننے کی سعادت حاصِل کریں گے۔

آئیے ! پہلے پیارے آقا ، رسولِ خُدا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے ایک پیارے پیارے دِینی اجتماع  ( یا حلقۂ دَرْس  ) کا ذِکْرِ خیر کرتے سنتے ہیں۔

ایک باکمال دِینی اجتماع کاذِکْرِ خیر

حدیثِ پاک کی مشہور کتاب بخاری شریف میں روایت ہے : مسجدِ نبوی شریف کا مُبَارَک مقام تھا ، اَخْطَبُ الْاَنبیا  ( یعنی نبیوں میں سب سے بڑے خطیب ) ، امام الانبیا ، رسولِ خُدا ، احمدِ مجتبیٰ ، مُحَمَّدِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم تشریف فرما تھے ، صحابۂ کرام علیہمُ الرِّضْوان بھی حاضِر تھے ( اور ایک اجتماع یا حلقے کی صُورت میں درس و بیان ، ذِکْر ، اَذْکار وغیرہ کا سلسلہ جاری تھا ) ۔

 ( سُبْحٰنَ اللہ ! کیسا خوبصُورت ، نِرالا ، عشق بھرا اور ایمان افروز منظر ہو گا... ! !

اِکْ سمت علی ، اِکْ سمت عمر ، صِدِّیق ادھر ، عثمان اُدھر

اِن جگمگ جگمگ تاروں میں مہتاب کا عالَم کیا ہو گا... ؟ )