Book Name:Deeni Ijitmaat Ki Barkaat

پاک میں ہے : جو قوم اللہ پاک کا ذکر کرنے کے لیے بیٹھتی ہے تو فِرِشتے ان کو چاروں طرف سے گھیر لیتے ہیں اور خدا کی رحمت اُن کو ڈھانپ لیتی ہے اور اُن لوگوں پر سکینہ  ( دِل  کا اطمینان )  نازل ہوتا ہے اور اللہ پاک اپنے مُقَرَّبِیْن میں ان کا تذکرہ فرماتا ہے۔ ( [1] )

دُعا

ہفتہ وار سنّتوں  بھرے اجتِماع  میں رِقّت انگیز دُعا بھی ہوتی ہے جس کی بَرَکت سے نہ جانے کتنے ہی اپنی خالی جھولیاں مرادوں سے بھرتے ہیں۔حدیثِ پاک میں  دُعا کو عبادت کا مغز کہا گیا ہے۔ ( [2] )  اور اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : جماعت میں بَرَکَت ہے اور مسلمانوں کے اجتماع میں دُعا کرنا قبولیت کے زیادہ قریب ہے۔ ( [3] )

سُبْحٰنَ اللہ ! معلوم ہوا؛ ہفتہ وار اجتماع دُعاؤں کی قبولیت کا ایک ذریعہ ہے۔

آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے... ! !

اجتِماع  میں ہونے والی رِقّت انگیز دُعا کی ایک خاصیت یہ بھی کہ اس کی بَرَکَت سے بے شُمار پتھر دِل  انسان ( Stone Hearted )  بھی پگھل جاتے اور خوفِ خدا کی دولت پا کر راہِ ہدایت پر آجاتے ہیں۔ کراچی کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ دعوتِ اسلامی کے دِینی ماحول میں آنے سے پہلے میری زندگی گناہوں میں گزر رہی تھی ، پِھر مجھے ایک اسلامی بھائی ملے ، جو مسلسل نیکی کی دعوت دے دے کر آخر ایک دِن مجھے ہفتہ وار اجتماع میں لے ہی آئے۔ میں نے اجتماع میں شِرکت کی ، بیان بھی سُنا ،  پِھر ایک وقت پر بتیاں بجھا دی


 

 



[1]...مسلم،کتاب الذکر والدعاء،باب فضل الاجتِماع ...الخ،صفحہ:1039، حدیث:2700۔

[2]...ترمذی،کتاب الدعوات،باب ما جاء فی فضل الدعاء،صفحہ:777،حدیث:3371۔

[3]...فتاویٰ رضویہ،جلد:24،صفحہ:184 بتغیر قلیل۔