Book Name:Deeni Ijitmaat Ki Barkaat

وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کے فائدے بتا کر ، ذہن بنا کر اپنے ساتھ لانے کی کوشش کریں۔ اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! ثواب ملے گا۔  اللہ پاک ہمیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنّتوں  بھرے اجتِماع  میں پابندئ وَقْت ( Punctuality )  کے ساتھ شِرکت اور اجتِماع  گاہ میں ہی ساری رات گزارنے کی سَعادَت عطا فرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔

ترا شکر مولا دِیا دینی ماحول   نہ چھوٹے کبھی بھی خُدا دِینی ماحول

گنہگارو آؤ ! سِیَہ کارو آؤ !     گُنَاہوں کو دیگا چھڑا دِینی ماحول

پِلا کے مئے عشق دیگا بنا یہ   تمہیں عاشقِ مصطفےٰ دِینی ماحول

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                     صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

قرآن ٹیچر موبائل ایپلی کیشن

اے عاشقانِ رسول ! آج ٹیکنالوجی کا دَور ہے۔الحمد للہ ! قرآنِ کریم کا فیضان عام کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ نے ایک موبائِل ایپلی کیشن جاری کی ہے ، جس کا نام ہے : قرآن ٹیچر ( Quran Teacher ) اس ایپلی کیشن کی چند اہم خصوصیات : * اس ایپلی کیشن سے طلبا درسِ نظامی ، فیضانِ نَماز کورس اور زکوٰۃ کورس جیسے بے شمار آن لائن کورسز کے لئے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں * ایجوکیشن پورٹل  ( Educational Portal )  میں اپنی آن لائن کلاس کی سرگرمیوں کے بارے میں باخبر رکھا جاتا ہے * دعوتِ اسلامی کے اس پلیٹ فارم پر تقریبا 30 سے زیادہ اسلامی کورسز  کروائے جاتے ہیں۔ * یہ ایپلی کیشن آن لائن ہونے والے  کورسز کے بارے میں بھی