Book Name:Deeni Ijitmaat Ki Barkaat

خراب ہو سکتا ہے ، اس لئے جہاں جگہ مِلے ، آرام سے وہیں بیٹھ جائیے ! دیکھئے ! وہ صحابی رَضِیَ اللہ عنہ جنہیں محفلِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم میں آگے جگہ نہ ملی تو وہ حیا کرتے ہوئے پیچھے ہی بیٹھ گئے ، اس پر رسولِ اکرم ، نُورِ مُجَسَّم نے فرمایا : اِسْتَحْیَا فَاسْتَحْیَا اللہ مِنْہُ اس نے حیا کی تو اللہ پاک نے اس سے حیا فرمائی  ( یعنی اس پر رحمت فرمائی اور اسے معاف فرما دیا ) ۔

 ( 3 ) : دِینی اجتماعات میں رغبت رکھئے !

 پیارے اسلامی بھائیو ! ایک اَہَم بات جو اس حدیثِ پاک سے ہمیں سیکھنے کو ملتی ہے ، وہ یہ کہ  مصطفےٰ جانِ رحمت صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی محفلِ کرم کے قریب سے گزرنے والے 3 شخص تھے ، ان میں سے 2 تو بارگاہِ رسالت میں آ کر بیٹھ گئے مگر ایک شخص جو شاید منافِق تھا ، اس کو کوئی مجبوری بھی نہیں تھی ، کوئی عُذر بھی نہیں تھا ، اس کے باوُجُود اس نے بارگاہِ رسالت میں ، محفلِ کرم میں ، عِلْمِ دِین سیکھنے سکھانے کی مَجْلِس میں بیٹھنا گوارا نہ کیا تو اس پر رسولِ اکرم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : اَعْرَضَ فَاَعْرَضَ اللہ عَنْہُ اس نے مُنہ موڑا تو اللہ پاک نے بھی اس سے اِعْرَاض فرما لیا۔

اللہ ! اللہ ! پیارے اسلامی بھائیو ! اس میں ہمارے لئے عِبْرت ہے... ! ! بعض دفعہ دِل میں خیال آتا ہو گا کہ ہفتہ وار اجتماع میں جانا ، اجتماعِ شبِ براءَت ، اجتماعِ معراج یا دیگر بڑی راتوں کے اجتماعات میں جانا کونسا فرض یا واجب ہے... ! !  لہٰذا نہ بھی گئے تو خیر ہے۔

یہ ایک شیطانی وار ہے۔یاد رکھئے ! یہاں 2 چیزیں ہیں : ایک ہے کسی عَمَل کی سنگینی ( Severityمثلاً گُنَاہ و حرام ہونا وغیرہ )  اور ایک ہے اس عَمَل کی نحوست۔ ان دونوں میں بعض دفعہ فرق  ( Difference ) ہوتا ہے ،  اب دیکھئے ! دِینی اجتماعات؛ * جہاں اللہ و