Book Name:Deeni Ijitmaat Ki Barkaat

گھر كى چَوكھٹ سے نكلتے ہی اللہ پاک اس كے گناہ مُعاف فرما دیتا ہے۔ ( [1] )

ہفتہ وار اجتماع اور درودِ پاک

الحمد للہ ! ہفتہ وار اجتماع میں 6 درودِ پاک اور دُعائیں بھی پڑھائی جاتی ہیں * ان میں ایک شبِ جمعہ کا درودِ پاک ہے ، اس کو پڑھنے والے کے لئے مرتے وقت دِیدارِ مصطفےٰ نصیب ہونے کی فضیلت ہے * اسی طرح گُنَاہ بخشوانے والا درود شریف پڑھایا جاتا ہے ، یعنی اس درودِ پاک کو پڑھنے پر گُنَاہ بخشے جانے کی فضیلت ہے * ایک ایسا درود شریف بھی پڑھایا جاتا ہے جس کے پڑھنےسے رحمت کے 70 دروازے کھل جاتے ہیں * قربِ مصطفےٰ دِلانے والا درود شریف بھی پڑھایا جاتا ہے * چھ لکھی درودِ پاک یعنی ایسا عظیم الشان درودِ پاک جس کو پڑھنے کی برکت سے 6 لاکھ درود شریف پڑھنے کا ثواب ملتا ہے ، یہ بھی پڑھایا جاتا ہے * درودِ شفاعت بھی پڑھایا جاتا ہے ، جس کو پڑھنے والے کے لئے شفاعت واجِب ہو جانے کی خوشخبری دی گئی ہے * اسی طرح حدیثِ پاک میں بیان کی گئی دو دُعائیں بھی ہفتہ وار اجتماع میں پڑھائی جاتی ہیں * ایک دُعا ایسی ہے ، جو بندہ وہ دعا پڑھ لے تو حدیثِ پاک کے مطابق 70 فرشتے ایک ہزار دِن تک اس کے لئے نیکیاں لکھتے رہتے ہیں اور * شبِ قدر کی دُعا بھی پڑھائی جاتی ہے ، یعنی اس دُعا کے متعلق حدیثِ پاک میں فرمایا : جو بندہ یہ دُعا 3 مرتبہ پڑھ لے ، اس نے گویا شبِ قدر حاصِل کر لی۔

ذِکْرُ اللہ

ہفتہ وار سنّتوں  بھرے اجتِماع  کا ایک خصوصی سلسلہ ذِکْرُ اللہ بھی ہے۔ اور حدیثِ


 

 



[1]...معجمِ اوسط،جلد:4،صفحہ:204 ،حدیث:5722۔