Book Name:Deeni Ijitmaat Ki Barkaat

خیر ! رَاوِی کہتے ہیں : محفلِ نُور سجی ہوئی تھی کہ اتنے میں 3 شخص وہاں سے گزرے ، انہوں نے جب دیکھا کہ مسجدِ نبوی شریف میں محفلِ نُور جاری ہے ، سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم صحابۂ کرام علیہمُ الرِّضْوان کی تربیت فرما رہے ہیں تَو اُن میں سے ایک شخص تو اپنے رستے چلا گیا ، باقی 2 مسجد میں حاضِر ہوئے ، ان 2 میں سے ایک نے خالی جگہ دیکھی تو آگے بڑھ کر وہاں بیٹھ گئے ، دوسرے کو کوئی جگہ نہ مِل سکی تو یہ سب سے آخر میں بیٹھ گئے۔

جب پیارے نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  ( درس و بیان وغیرہ سے )  فارِغ ہو گئے تو فرمایا : کیا میں تمہیں 3 لوگوں کے متعلق خبر نہ دُوں... ؟ * ان میں سے ایک نے اللہ پاک كے حُضُور پناہ لی تو اللہ پاک نے اسے پناہ عطا فرما دی * دوسرے نے حیا کی تو اللہ پاک نے بھی اس سے حیا فرمائی * اور تیسرے نے مُنہ موڑا تو اللہ پاک نے بھی اس سے اعراض فرما لیا۔ ( [1] )  

اس حدیثِ پاک کی شرح میں عُلَمائے کرام فرماتے ہیں : فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا معنیٰ یہ ہے کہ ان 3 لوگوں میں سے  ( 1 ) : پہلے صحابی  رَضِیَ اللہ عنہ نے مجلس مُبَارَک  ( یعنی مسجدِ نبوی شریف میں سجی ہوئی اس محفلِ پاک میں آگے جگہ ڈھونڈنی چاہی تو )  اللہ پاک نے انہیں اپنے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے قُرْب میں جگہ عطا فرمائی یا یہ مطلب ہے کہ اس نیک عمل کی بَرَکَت سے روزِ قیامت انہیں عرش کے سائے میں جگہ عطا ہو گی  ( 2 ) : دوسرے صحابی رَضِیَ اللہ عنہ نے نبی اکرم ، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سے حیا کی  ( کہ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم بیان فرما رہے تھے ، لہٰذا یہ پیچھے ہی بیٹھ کر پیارے آقا کی پیاری باتیں سننے میں  مَصْرُوف ہو گئے ) ۔ اس ادب کی بَرَکَت سے اللہ پاک نے بھی ان سے حیا فرمائی یعنی ان  پر رحم فرمایا اور


 

 



[1]...بخاری، کتاب العلم، باب من قعد...الخ، صفحہ:90، حدیث:66 ۔