تاثرات و سفارشات
ماہنامہ خواتین(ویب ایڈیشن) کے متعلق موصول تاثرات و تجاویز میں سے چند تاثرات و تجاویز ضروری ترمیم و اضافے کے بعد پیشِ خدمت ہیں۔
*محترمہ ام غزالی عطاریہ مدنیہ
بنتِ عبد الرشید(ناظمہ جامعۃ المدینہ گرلز نند پور، سیالکوٹ)
تاثرات:
ماہنامہ خواتین(ویب ایڈیشن)بہت مفید میگزین ہے اور خواتین کے لئے بہت ہیلپ فُل بھی۔کیونکہ اس میں خواتین کے شرعی مسائل اور ان سے متعلق گھریلو معلومات کے متعلق بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔
مشورہ:
علمِ دین کے اس عظیم الشان فیضان کو مزید عام کرنے کے لئے اگر ماہنامہ خواتین کو کتابی شکل میں بھی شائع کیا جائے تو یہ کئی خواتین کے لئے سیلف موٹیویشن کا کام کرے گا۔
بنتِ محمد نواز (فیضانِ عائشہ صدیقہ مظفر پورہ سیالکوٹ)
السلامُ علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
تاثرات:
الحمدُ للہ میرا ماہنامہ خواتین(ویب ایڈیشن)پڑھنے کا معمول ہے،کیونکہ اس کے ذریعے علمِ دین کے قیمتی خزانے لوٹنے اور بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ماہنامہ خواتین کی برکت سے ہمیں مختصر سے وقت میں ان چیزوں کا بھی علم حاصل ہوتا ہے جو بہت سی کتابوں کا کافی مطالعہ کرنے کے بعد حاصل ہوتا ہے۔ماہنامہ خواتین کے تمام مضامین با کمال اور بہت زیادہ اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔
الحمدُ للہ میں خود ماہنامہ خواتین میں شامل سلسلہ نئی لکھاری کے تحت ہونے والے تحریری مقابلے کے لئے مضمون لکھ کر بھیجتی ہوں،مجھے مضمون لکھنے سے بہت فائدہ ہوتا ہے،مثلاً مجھے نہ صرف مطالعہ کرنے کا موقع مل جاتا ہے بلکہ ان چیزوں کے حوالے سے بھی رہنمائی مل جاتی ہے جن کے متعلق میں بہت زیادہ پریشان ہوتی ہوں ۔
ہر اسلامی بہن کو ماہنامہ خواتین کے مضامین بغور پڑھنے چاہئیں اور سوچنا چاہیے کہ کیا میری زندگی انہی تعلیمات کے مطابق گزر رہی ہے یا نہیں!نیز ماہنامہ خواتین پڑھنے سے ایک دوسرے کے حقوق کی ادائیگی اور معاشرے میں پائے جانے والے دیگر فتنوں کا بھی خاتمہ ہوگا۔
مشورے:
ماہنامہ خواتین کو کتابی شکل میں شائع ہونا چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین اسے پڑھ کر فائدہ اٹھائیں۔نیز ماہنامہ خواتین میں مدنی چینل کے پروگرام عقائد ونظریات کی طرز کا ایک سلسلہ بھی شامل ہونا چاہیے۔
ماہنامہ خواتین میں شامل خواتین کی اصلاح پر ہر مضمون اپنی مثال آپ ہے۔اے کاش!ماہنامہ خواتین میں انبیائے کرام علیہم السلام کی سیرت پر بھی ایک مستقل سلسلہ شروع ہو جائے کہ اس سے ماہنامہ خواتین کی اہمیت و افادیت مزید بڑھ جائے گی اور کئی خواتین گھر بیٹھے ماہنامہ خواتین کے ذریعے انبیائے کرام علیہم السلام کی پاکیزہ سیرت سے بھی فیض پائیں گی۔اسی طرح ماہنامہ خواتین میں شجرۂ قادریہ، رضویہ، ضیائیہ، عطاریہ کے اشعار کی شرح پر مشتمل ایک مستقل سلسلہ ہونا چاہیے تاکہ یہ خواتین کی معلومات میں اضافے کے ساتھ ساتھ ان کے دلوں میں محبت و عظمتِ اولیا کا سبب بنے۔
اس ماہنامے میں آپ کو کیا اچھا لگا! کیا مزید اچھا چاہتی ہیں!اپنے تاثرات(Feedback)، مشورے اور تجاویز اس ای میل ایڈریس mahnamahkhawateen@dawateislami.net پر یا وٹس ایپ نمبر03486422931پر تحریراً بھیج دیجئے۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
* شعبہ ذمہ دار ماہنامہ خواتین
Comments