Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Qaf Ayat 2 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 3
سورۃ ﳶ
اٰیاتہا 45

Tarteeb e Nuzool:(34) Tarteeb e Tilawat:(50) Mushtamil e Para:(26) Total Aayaat:(45)
Total Ruku:(3) Total Words:(423) Total Letters:(1488)
1-2

قٓ ۫ۚ-وَ الْقُرْاٰنِ الْمَجِیْدِ(1)بَلْ عَجِبُوْۤا اَنْ جَآءَهُمْ مُّنْذِرٌ مِّنْهُمْ فَقَالَ الْكٰفِرُوْنَ هٰذَا شَیْءٌ عَجِیْبٌ(2)
ترجمہ: کنزالعرفان
ق، عزت والے قرآن کی قسم۔ بلکہ انہیں اس بات پر تعجب ہوا کہ ان کے پاس انہی میں سے ایک ڈر سنانے والا تشریف لایا تو کافر کہنے لگے: یہ تو عجیب بات ہے۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{قٓ } یہ حروفِ مُقَطَّعات میں  سے ایک حرف ہے ،اس کی مراد اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے ۔

{وَ الْقُرْاٰنِ الْمَجِیْدِ: عزت والے قرآن کی قسم۔}اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ عزت والے قرآن کی قسم!ہم جانتے ہیں  کہ محمد مصطفٰی صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر کفار ِمکہ ایمان نہیں  لائے بلکہ انہیں  اس بات پر تعجب ہوا کہ ان کے پاس انہی میں  سے ایک ڈر سنانے والا تشریف لایا جس کی عدالت و امانت اور صدق و راست بازی کو وہ خوب جانتے ہیں اور یہ بھی جانتے ہیں  کہ ایسی صفات کا حامل شخص سچا نصیحت کرنے والا ہوتا ہے، اس کے باوجود ان لوگوں  کا سرکارِ دو عالَم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی نبوت اور آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے ڈر سنانے سے تعجب و انکار کرنا قابلِ حیرت ہے۔( خازن، ق، تحت الآیۃ: ۱-۲، ۴ / ۱۷۴، مدارک، ق، تحت الآیۃ: ۱-۲، ص۱۱۵۹، ملتقطاً)

قرآنِ مجید عزت والا ہے :

اس آیت میں  قرآنِ مجید کو عزت والا فرمایاگیا ،یہ دنیامیں بھی عزت والاہے کہ تمام کلاموں  پر فائق ہے او ر آخرت میں  بھی عزت والا کہ اپنے ماننے والے کی شفاعت فرمائے گااور اس کی شفاعت اللہ تعالیٰ قبول بھی فرمائے گا۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links