Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Muhammad Ayat 8 Translation Tafseer

رکوعاتہا 4
سورۃ ﳰ
اٰیاتہا 38

Tarteeb e Nuzool:(95) Tarteeb e Tilawat:(47) Mushtamil e Para:(26) Total Aayaat:(38)
Total Ruku:(4) Total Words:(615) Total Letters:(2400)
8-9

وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فَتَعْسًا لَّهُمْ وَ اَضَلَّ اَعْمَالَهُمْ(8)ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ كَرِهُوْا مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ فَاَحْبَطَ اَعْمَالَهُمْ(9)
ترجمہ: کنزالایمان
اور جنہوں نے کفر کیا تو اُن پر تباہی پڑے اور اللہ ان کے اعمال برباد کرےیہ اس لیے کہ انہیں ناگوار ہوا جو اللہ نے اُتارا تو اللہ نے ان کا کیا دھرا اکارت کیا


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا: اور جنہوں  نے کفر کیا۔} یہاں  سے اللہ تعالیٰ نے کفر کے دو نتیجے بیان فرمائے ہیں  ،چنانچہ اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ جنہوں  نے کفر کیا تو ان کیلئے دنیا میں  تباہی و بربادی ہے اور آخرت میں  اللہ تعالیٰ نے ان کے اعمال برباد کردیئے ۔انہیں یہ سزااس وجہ سے ملی ہے کہ انہوں  نے اللہ تعالیٰ کے نازل کئے ہوئے قرآن کو ناپسند کیا کیونکہ اس میں  شہوات اور لذّات کو ترک کرنے جبکہ طاعات اور عبادات میں  مَشَقَّتیں  اٹھانے کے احکام ہیں  جو نفس پر شاق ہوتے ہیں  توان کے اس کفر کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے ان کے نیک اعمال برباد کردئیے۔( خازن، محمد، تحت الآیۃ: ۸-۹، ۴ / ۱۳۵، روح البیان، محمد، تحت الآیۃ: ۸-۹، ۸ / ۵۰۱، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links