DONATE NOW donation

Home Al-Quran Surah Al Mutaffifin Ayat 18 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 1
سورۃ ﴗ
اٰیاتہا 36

Tarteeb e Nuzool:(86) Tarteeb e Tilawat:(83) Mushtamil e Para:(30) Total Aayaat:(36)
Total Ruku:(1) Total Words:(180) Total Letters:(743)
18-21

كَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الْاَبْرَارِ لَفِیْ عِلِّیِّیْنَؕ(۱۸)وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا عِلِّیُّوْنَؕ(۱۹)كِتٰبٌ مَّرْقُوْمٌۙ(۲۰)یَّشْهَدُهُ الْمُقَرَّبُوْنَۙ(۲۱)
ترجمہ: کنزالایمان
ہاں ہاں بے شک نیکوں کی لکھت سب سے اونچے محل عِلِّیّین میں ہےا ورتو کیا جانے علیین کیسی ہے وہ لکھت ایک مُہر کیا نَوِشْتَہ(تحریر نامہ) ہے کہ مقرّب جس کی زیارت کرتے ہیں


تفسیر: ‎صراط الجنان

{كَلَّا: یقینا ۔} اس سے پہلی آیات میں  کفار کے اعمال ناموں  کی جگہ بیان کی گئی اوراب یہاں  سے اہلِ ایمان کے اعمال ناموں  کی جگہ بیان کی جا رہی ہے ،چنانچہ اس آیت اور اس کے بعد والی تین آیات کا خلاصہ یہ ہے کہ بیشک یقینا وہ کتاب جس میں  سچے دل سے ایمان لانے والے نیک لوگوں  کے اعمال لکھے ہیں  ساتویں آسمان میں  عرش کے نیچے سب سے اونچے مقام عِلِّیِّین میں  ہے اور تجھے کیا معلوم کہ عِلِّیِّین کی شان کتنی عجیب ہے ا ور وہ کیسی عظمت والی ہے اور وہ اعمال نامے عِلِّیِّین میں مُہرلگائی ہوئی ایک کتاب ہے جس میں  ان نیک لوگوں  کے اعمال لکھے ہیں  اور جب وہ کتاب علیین تک پہنچتی ہے تواللّٰہ تعالیٰ کے مُقَرّب فرشتے اس کی زیارت کرتے ہیں ۔( خازن، المطفّفین، تحت الآیۃ: ۱۸-۲۱،۴ / ۳۶۱، جلالین، المطفّفین، تحت الآیۃ: ۱۸-۲۱، ص۴۹۳، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links