Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Mulk Ayat 21 Translation Tafseer

رکوعاتہا 2
سورۃ ﴇ
اٰیاتہا 30

Tarteeb e Nuzool:(77) Tarteeb e Tilawat:(67) Mushtamil e Para:(29) Total Aayaat:(30)
Total Ruku:(2) Total Words:(363) Total Letters:(1332)
21

اَمَّنْ هٰذَا الَّذِیْ یَرْزُقُكُمْ اِنْ اَمْسَكَ رِزْقَهٗۚ-بَلْ لَّجُّوْا فِیْ عُتُوٍّ وَّ نُفُوْرٍ(21)
ترجمہ: کنزالایمان
یا کون سا ایسا ہے جو تمہیں روزی دے اگر وہ اپنی روزی روک لے بلکہ وہ سرکش اور نفرت میں ڈھیٹ بنے ہوئے ہیں


تفسیر: ‎صراط الجنان

{اَمَّنْ هٰذَا الَّذِیْ یَرْزُقُكُمْ: یا کون ایسا ہے جو تمہیں  روزی دے۔} اس آیت میں  دوسری چیز کا رد کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ اے کافرو!اللّٰہ تعالیٰ نے تمہیں  جو رزق دیا ہے اگر وہ اپنا رزق اور ا س کے پہنچنے کے اَ سباب(جیسے بارش یا دھوپ وغیرہ) روک لے تو ایساکون ہے جو تمہیں  کھلائے اور پلائے گا اور تم تک تمہاری غذا پہنچائے گا۔ان کفار کا حال تو یہ ہے کہ انہوں  نے ان نصیحتوں  سے اثر نہیں  لیا اور نہ ہی ان پر یقین کیا بلکہ وہ سرکش اور نفرت میں  ڈھیٹ بن گئے ہیں  اسی وجہ سے وہ حق سے قریب نہیں  ہوتے۔( صاوی ، الملک ، تحت الآیۃ : ۲۱ ، ۶ / ۲۲۰۶ ، تفسیر طبری ، الملک ، تحت الآیۃ : ۲۱ ، ۱۲ / ۱۷۰، خازن، الملک، تحت الآیۃ: ۲۱، ۴ / ۲۹۲، ملتقطاً)

            اس آیت سے معلوم ہو اکہ ساری مخلوق کو حقیقی طور پر رزق دینے والا اللّٰہ تعالیٰ ہے اور یہ اس کا بہت بڑ اانعام ہے اور جس نے مخلوق پر اتنا عظیم احسان اور انعام فرمایا صرف وہی عبادت کئے جانے کا حق دار ہے جیسا کہ ایک اور مقام پر اللّٰہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے: ’’یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ اذْكُرُوْا نِعْمَتَ اللّٰهِ عَلَیْكُمْؕ-هَلْ مِنْ خَالِقٍ غَیْرُ اللّٰهِ یَرْزُقُكُمْ مِّنَ السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِؕ-لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ ﳲ فَاَنّٰى تُؤْفَكُوْنَ‘‘(فاطر:۳)

ترجمۂ کنزُالعِرفان: اے لوگو!اپنے اوپر اللّٰہ کا احسان یادکرو۔ کیا اللّٰہ کے سوااور بھی کوئی خالق ہے جو آسمان اور زمین سے تمہیں  روزی دیتا ہے ؟ اس کے سوا کوئی معبود نہیں ، تو تم کہاں  الٹے پھرے جاتے ہو؟

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links