DONATE NOW donation

Home Al-Quran Surah Al Ahzab Ayat 11 Translation Tafseer

رکوعاتہا 9
سورۃ ﳢ
اٰیاتہا 73

Tarteeb e Nuzool:(90) Tarteeb e Tilawat:(33) Mushtamil e Para:(21-22) Total Aayaat:(73)
Total Ruku:(9) Total Words:(1501) Total Letters:(5686)
11

هُنَالِكَ ابْتُلِیَ الْمُؤْمِنُوْنَ وَ زُلْزِلُوْا زِلْزَالًا شَدِیْدًا(۱۱)
ترجمہ: کنزالعرفان
وہیں مسلمانوں کو آزمایا گیا اور انہیں خوب سختی سے جھنجھوڑا گیا۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{هُنَالِكَ ابْتُلِیَ الْمُؤْمِنُوْنَ: وہیں مسلمانوں  کو آزمایا گیا۔} یعنی اسی دہشت ناک جگہ اور ہولناک حالات میں  رعب اور محاصرے کے ذریعے مسلمانو ں  کے صبر و اِخلاص کو آزمایا گیا اور اس جنگ میں  ناداری، داخلی دشمنوں  یعنی یہودِ مدینہ کا خطرہ، خارجی دشموں  کی یلغار، اس کے علاوہ اپنی بے سرو سامانی وغیرہ سب مسائل جمع ہوگئے تھے اوریہ ایسی چیزیں  تھیں  جن سے بہادر سے بہادر کے دل چھوٹ جاتے ہیں  مگر سچے غلامانِ مصطفی صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ایسی آفات میں  بھی اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی توفیق سے ثابت قدم رہے۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links