Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Ad Dahr Ayat 5 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 2
سورۃ ﴐ
اٰیاتہا 31

Tarteeb e Nuzool:(98) Tarteeb e Tilawat:(76) Mushtamil e Para:(29) Total Aayaat:(31)
Total Ruku:(2) Total Words:(278) Total Letters:(1079)
5-6

اِنَّ الْاَبْرَارَ یَشْرَبُوْنَ مِنْ كَاْسٍ كَانَ مِزَاجُهَا كَافُوْرًا(5)عَیْنًا یَّشْرَبُ بِهَا عِبَادُ اللّٰهِ یُفَجِّرُوْنَهَا تَفْجِیْرًا(6)
ترجمہ: کنزالعرفان
بیشک نیک لوگ اس جام سے پئیں گے جس میں کافورملاہوا ہوگا۔وہ کافور ایک چشمہ ہے جس سے اللہ کے نہایت خاص بندے پئیں گے،وہ اسے (جہاں چاہیں گے) بہا کر لے جائیں گے۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{اِنَّ الْاَبْرَارَ: بیشک نیک لوگ۔} کفّار کا حال بیان کرنے کے بعد اب اس آیت اور اس کے بعد والی آیت میں  ایمان والوں  کا حال بیان کیا جارہا ہے کہ بیشک نیک لوگ جنت میں  اس جام میں  سے پئیں  گے جس میں کافورملاہوا ہوگا، وہ کافور جنت میں  ایک چشمہ ہے جس سے اللّٰہ تعالیٰ کے نہایت خاص بندے پئیں  گے اوروہ اپنے مکانات اور محلوں  میں  اسے آسانی کے ساتھ جہاں  چاہیں بہا کر لے جائیں  گے ،نیز کافور ملا جام پینے سے انہیں  کوئی نقصان نہ ہو گا کیونکہ جنتی لوگ جنت سے جو کچھ کھائیں  پئیں  گے اس سے انہیں  کوئی نقصان نہیں  پہنچے گا ۔( روح البیان، الانسان، تحت الآیۃ: ۵-۶، ۱۰ / ۲۶۲-۲۶۳، خازن، الانسان، تحت الآیۃ: ۵-۶، ۴ / ۳۳۸-۳۳۹، جمل، الانسان، تحت الآیۃ: ۵-۶، ۸ / ۱۸۵-۱۸۶، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links