Book Name:Bhook Ke Fazail
عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! رَجَب شریف کا مبارک مہینا جاری و ساری ہے، نبیوں کے نبی، رسولِ ہاشمی، مکی مدنی، مُحَمَّد عربی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا انداز مبارَک تھا کہ ماہِ رجب تشریف لے آتا تو یہ دُعا پڑھا کرتے:
اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَنَا فِی رَجَبٍ وَّ شَعْبَانَ وَبَلِّغْنَا رَمَضَان
ترجمہ: اے اللہ پاک! تُو ہمارے لیے رجب اور شعبان میں برکتیں عطا فرما اور ہمیں رمضان تک پہنچا۔([1])
آئیے! ہم بھی یہ دُعا پڑھ لیتے ہیں:
اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَنَا فِی رَجَبٍ وَّ شَعْبَانَ وَبَلِّغْنَا رَمَضَان
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
حضرت جَہْجَاہ غِفاری رَضِیَ اللہ عنہ صحابئ رسول ہیں۔ آپ نے جب اِیْمان قبول کیا، اس وقت کا واقعہ میں آپ کو سُناتا ہوں۔ مُسْنَد اِبْنِ اَبِی شَیْبَہ ( جو کتاب کا نام ہے، اس) میں روایت ہے: حضرت جَہْجَاہ غِفاری رَضِیَ اللہ عنہ اپنے قبیلے والوں کے ساتھ مِل کر اِسْلام