Bhook Ke Fazail

Book Name:Bhook Ke Fazail

مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے اس میں سے کچھ کھایا، پھر فرمایا:) بیٹی! 3 دِن کے بعد یہ پہلا لقمہ ہے جو تمہارے والِد کے منہ میں گیا۔([1])

بھوک کے سبب بیٹھ کر نماز پڑھی

مشہور صحابئ رسول حضرت ابوہریرہ  رَضِیَ اللہ عنہ  فرماتے ہیں: ایک روز میں بارگاہِ رسالت میں حاضِر ہوا، دیکھا: آپ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم بیٹھ کر (نفل) نماز ادا فرما رہے ہیں۔ مَیں نے عرض کیا: یارسولَ اللہ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم! کیا کوئی تکلیف پہنچی ہے؟ فرمایا: (نہیں، بلکہ) بھوک کے سبب بیٹھ کر نماز پڑھتا ہوں۔ حضرت ابوہریرہ  رَضِیَ اللہ عنہ  فرماتے ہیں: دوجہاں کے مالِک ومختار، رسولِ بےمثال  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی یہ بات سُن کر میرا دِل بھر آیا، میری آنکھوں سے آنسو بہنے لگے۔ دُکھی دِلوں کے چَیْن، نانائے حسنین  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: ابو ہریرہ! مَت رو...!! بےشک جو دُنیا میں ثواب کی اُمِّید پر بھوک برداشت کرے، وہ قیامت کی شدید بھوک سے محفوظ رہے گا۔([2])

پیارے آقا کا فقر اختیاری تھا

پیارے اسلامی بھائیو! ہمارے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا یہ فقر مبارَک اِخْتیاری تھا، ورنہ آپ تمام جہانوں کے سب خزانوں کے مالِک و مختار ہیں۔ حضرت خَیْثَمَہ  رَضِیَ اللہ عنہ  فرماتے ہیں: اللہ پاک نے مالِک و مختار نبی، رسولِ ہاشمی  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کو یہ پیشکش(Offer) فرمائی کہ اے مَحْبُوب  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم! اگر آپ چاہیں تو ہم آپ کو دُنیا کے وہ خزانے عطا فرمائیں جو نہ آپ سے پہلے کسی کو ملے، نہ آپ کے بعد کسی


 

 



[1]...شُعب الایمان،باب فی الزہد، جلد:7، صفحہ:315، حدیث:10430۔

[2]...شُعب الایمان،باب فی الزہد، جلد:7، صفحہ:314، حدیث:10425۔