Book Name:Bhook Ke Fazail
النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام: نیک اعمال
پیارے اسلامی بھائیو! اَلحمدُ للہ! عاشقانِ رسول کی دینی تنظیم دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں رجب شریف اور شعبان شریف کے روزوں کی بہار ہوتی ہے، مختلف مقامات پر سحری اجتماعات کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے، مَاشَآءَ اللہ! کئی عاشقانِ رسول ان دونوں مہینوں میں کثرت سے روزے رکھتے ہیں اورو ہ رمضان کریم سے مِل جاتے ہیں۔ آپ بھی دعوتِ اسلامی کے دِینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے اور ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! اس کی برکت سے گُنَاہ چھوڑنے، نیکیاں کرنے اور قبر و آخرت کی تیاری کرنے کا ذِہن بنے گا۔ ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام نیک اَعْمَال بھی ہے۔
الحمد للہ!شیخِ طریقت، امیر اہلسنت بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقانِ رسول کو اپنی اِصْلاح کا بہترین نسخہ دیا ہے اور وہ ہے: رسالہ نیک اَعْمَال۔ یہ مختصر سا رِسالہ مکتبۃ المدینہ سے طلب کیجیے، چاہیں تو دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹس سے ڈاؤنلوڈ کر لیجیے بلکہ مزید آسانی چاہتے ہوں تو اپنے موبائل میں Naik Amaal ایپلی کیشن ڈاؤنلوڈ کر لیجیے، اسے پڑھیے، اس کے مُطَابق زِندگی گزارئیے اور روزانہ اپنے اَعْمَال کا جائزہ لیجیے۔ اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! گُنَاہوں سے بچنے اور نیکیاں کرنے کا ذہن بنے گا، دِل کی پاکیزگی ملے گی اور کردار اُجلا اُجلا، نکھرا نکھرا، خوب صُورت ہو جائے گا۔