Book Name:Bhook Ke Fazail
ڈپریشن اور نفسیاتی اَمْراض کا خاتمہ ہوتا ہے (4):)روزے کی برکت سے موٹاپے میں کمی آتی اور اِضافی چربی ختم ہوجاتی ہے (5):)روزے کی برکت سے بے اولاد خواتین کے ہاں اولاد ہونے کے امکانات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں([1]) (6):روزے کی برکت سے قُوَّتِ مدافعت بڑھتی ہے (7):روزے کی برکت سے آدمی بُرے خیالات سے بچتا ہے یوں ذہن صاف رہتا ہے (8):روزے کی برکت سے اِنْسَولِین استعمال کرنے میں کمی آتی ہے (9):روزے کی برکت سے جگر کے ارد گرد جمع ہونے والی چربی کم ہو جاتی ہے (10):روزے کی برکت سے جلد اور چھاتی کے کینسر کا خطرہ کم رہتا ہے (11):روزے کی برکت سے اعصابی امراض میں بہتری آجاتی ہے۔([2])
حضرتِ قتادہ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے استاذِ حدیث حضرت عبداللہ بن غالب حدّانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ شہید کر دئیے گئے۔ دفن کے بعد ان کی قبر شریف کی مٹی سے مشک کی خوشبو آتی تھی۔ کسی نے خواب میں دیکھ کر پوچھا:مَاصُنِعْتَ یعنی آپ کے ساتھ کیا معاملہ کیا گیا؟ فرمایا:اچھا معاملہ کیا گیا۔ خواب دیکھنے والے نے پوچھا: آپ کو کہاں لے جایا گیا؟فرمایا:جنت میں۔ پوچھا: کس عمل کے سبب؟ فرمایا: ایمانِ کامل، تہجد اور گرمیوں کے روزوں کے سبب، خواب دیکھنے والے نے پھر پوچھا: آپ کی قبر سے مشک کی خوشبو کیوں آ رہی ہے؟ فرمایا: یہ میری تلاوت اور روزوں میں پیاس کی خوشبو ہے۔([3])
اللہ پاک ہمیں بھی خوب روزے رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ