Book Name:Bhook Ke Fazail
کو ملیں، اس پر مزید یہ کہ ان دُنیاوی خزانوں کی وجہ سے آپ کے اُخْروِی انعامات سے بھی کچھ کم نہ کیا جائے گا۔ عابِد و زاہِد نبی، مکی مدنی، مُحَمَّدِ عربی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے عَرْض کیا: اے اللہ پاک! یہ سب کچھ میرے لیے آخرت ہی میں جمع فرما دے! ([1])
بعطائے رَبِّ حاکِم تُو ہے رِزْق کا بھی قاسِم ہے ترا سب آب و دانہ مدنی مدینے والے!
مَیں غریب بےسہارا، کہاں اور ہے گزارا مجھے آپ ہی نبھانا مدنی مدینے والے!([2])
2 دن میں ایک بارکھانے کی پسندکا اظہار
ہمارے میٹھے میٹھے آقا، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی بھوک شریف اِختِیاری تھی، چُنانچِہ حُضُور ِاکرم،نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: میرے ربّ نے میرے لیے یہ پیش فرمایا کہ میرے واسِطے مکّہ مُکرَّمہ کے پہاڑوں کو سونے کا بنا دیا جائے، مگر مَیں نے عرض کیا، یااللہ پاک! مجھے تو یہ پسند ہے کہ اگر مَیں ایک دن کھاؤں، تو دوسرے دن مَیں بھوکا رہوں، تا کہ جب بھوکا رہوں تو تیری طرف گریہ وزاری کروں اور تجھے یاد کر وں اور جب کھاؤں تو تیرا شکر وحمد کروں۔ ([3])
آپ بھوکے رہیں اور پیٹ پہ پتّھر باندھیں نعمتوں کے دیں ہمیں خوان مدینے والے
پیارے اسلامی بھائیو! رسولِ اکرم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی اِخْتیاری بُھوک والی سُنّت پر عَمَل کرتے ہوئے ہمیں بھی بُھوک اِخْتیار کرنی چاہیے۔ اِس میں دُنیا کے بھی