Bhook Ke Fazail

Book Name:Bhook Ke Fazail

پُورے عِلْمِ طِب (Medical Science) کا خلاصہ بیان کر دیا ہے مگر تمہارے نبی  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے اس بارے میں کچھ نہیں فرمایا، امام زَیْنُ الْعَابِدین  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ   نے فرمایا: میرے نانا جان، سلطانِ دوجہان  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی اَحادیث ہزاروں ہیں، صِرْف ایک ہی حدیث میں آپ نے عِلْمِ طِبْ کا خُلاصہ کر دیا ہے، چنانچہ حدیثِ پاک ہے: سب سے بُرا برتن جسے انسان بھرتا ہے، وہ اس کا پیٹ ہے، انسان کو صرف چند ہی لقمے کافی ہیں، جو اس کی پیٹھ سیدھی رکھیں۔([1]) اس غیر مسلم ڈاکٹر نے جب یہ حدیثِ پاک سُنی تو پکار اُٹھا: مَا تَرَکَ کِتَابُکُمْ وَلَا نَبِیُّکُمْ لِجَالِیْنُوْسَ طِبًّا یعنی تمہاری کتاب اور تمہارے نبی  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے جَالِیْنُوس (جو اپنے وقت کا بہت بڑا حکیم ہوا ہے، اس ) کے لیے کچھ چھوڑا ہی نہیں، ساری ہی طب کا خُلاصہ بیان کر دیا ہے۔([2])

رجب کے روزے رکھیے!

پیارے اسلامی بھائیو! اَلحمدُ للہ! رجب شریف کا مبارَک مہینا جاری ہے۔ رجب شریف میں نفل روزے رکھنا سُنّتِ مصطفےٰ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ہے۔ لہٰذا روزے رکھیے! سحری اور افطار میں سُنّت کی نِیّت سے کم کھائیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! دُنیا اور آخرت کی بےشمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔

آقا  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم رَجَب کے روزے رکھتے

اے عاشقانِ رسول ! رَجَب شریف کی اہم ترین عبادت روزے رکھنا ہے۔حضرت عُرْوَہ بن زبیر  رَضِیَ اللہ عنہ  نے حضرت عبد اللہ بن عمر  رَضِیَ اللہ عنہ  سے پوچھا: کیا اللہ پاک کے


 

 



[1]...ترمذی، کتابُ الزُّہْد، صفحہ:566، حدیث:2380۔

[2]...تفسیر قُرطبی، پارہ:8، سورۂ اَعْرَاف، زیرِ آیت:31، جلد:4، صفحہ:118۔