Bhook Ke Fazail

Book Name:Bhook Ke Fazail

روزے رکھے ہوں گے۔([1])

عبادت میں، ریاضت میں، تلاوت میں لگا دے دِل    رجب کا واسطہ دیتا ہوں فرما دے کرم مولا([2])

ایک جنتی نہر کا نام : رجب ہے

جنّتی صحابی حضرت انس بن مالِک  رَضِیَ اللہ عنہ  سے روایت ہے، اللہ پاک کے آخری نبی، مکی مدنی  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: جنّت میں ایک نہر ہے، جسے رَجَب کہا جاتا ہے، اس نہر کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھا ہے، جو کوئی رجب شریف کا ایک روزہ رکھے، اللہ پاک اسے اس نہر سے سیراب کرے گا۔([3])

نُوح علیہ السَّلام کی کشتی میں رجب کے روزوں کی بہار

ایک حدیثِ پاک میں ہے: اللہ پاک کے پیارے رسول، رسولِ مقبول  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: *جس نے رجب کا ایک روزہ رکھا تو وہ ایک سال کے روزوں کی طرح ہو گا *جس نے سات روزے رکھے، اس پر جہنّم کے ساتوں دروازے بند کر دئیے جائیں گے *جس نے آٹھ روزے رکھے، اس کے لیے جنّت کے آٹھوں دروازے کھول دئیے جائیں گے *جس نے دس روزے رکھے، وہ اللہ پاک سے جو کچھ مانگے گا، اللہ پاک اسے عطا فرمائے گا *اور جس نے پندرہ روزے رکھے تو آسمان سے ایک اِعْلان کرنے والا اِعْلان کرتا ہےکہ (اے بندے!) تیرے پچھلے گُنَاہ بخش دئیے گئے، پَس تُو نئے سِرے سے عَمَل شروع کر کہ تیری بُرائیاں نیکیوں سے بدل دی گئیں۔ پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ


 

 



[1]...اسلامی مہینوں کے فضائل، صفحہ:132-133۔

[2]...وسائِلِ بخشش، صفحہ:98۔

[3]...شُعَبُ الایمان، باب فِی الصِّیَام، جلد:3، صفحہ:368، حدیث:3800۔