Bhook Ke Fazail

Book Name:Bhook Ke Fazail

نبی، رسولِ ہاشمی  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم رَجَب شریف  میں روزہ رکھتے تھے؟ فرمایا: ہاں! (روزے بھی رکھتے تھے) اور اسے اہمیت بھی دیتے تھے۔ ([1])

2 سال کی عبادت کا ثواب

 جنّتی صحابی حضرت انس بن مالِک  رَضِیَ اللہ عنہ  سے روایت ہے، سرکارِ نامدار، دوعالَم کے مالِک ومختار  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: جس نے ماہِ حرام میں 3 دِن جمعرات، جمعے اور ہفتے کےروزے رکھے، اس کےلیے دو سال کی عبادت کا ثواب لکھا جائے گا۔([2])

پیارے اسلامی بھائیو! یہاں ماہِ حرام سے یہی 4 مہینے یعنی ذو القعدہ، ذو الحجۃ، محرم اور رجب مراد ہیں، ان 4 مہینوں میں سے جس مہینے میں بھی جمعرات، جمعے اور ہفتے کا روزہ رکھ لیں گے تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! دو سال کی عبادت کا ثواب پائیں گے۔

دو جہاں کی نعمتیں ملتی ہیں روزہ دار کو      جو نہیں رکھتا ہے روزہ وہ بڑا نادان ہے

 جو مانگے گا عطا کیا جائے گا

عارِفْ بِاللہ شیخ ضیاءُ الدِّین دَیْرِیْنی  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  فرماتے ہیں: روایات میں ہے کہ * جس نے رجب کے 7 روزے رکھے، اس کے لیے جہنّم کے دروازے بند کر دئیے جاتے ہیں *جس نے رجب شریف کے 10 روزے رکھے، وہ اللہ پاک سے جو مانگتا ہے اللہ پاک اسے عطا فرماتا ہے *اور بےشک جنّت میں ایک محل ہے، اس محل کے سامنے دُنیا ایک پرندے کے گھونسلے کی طرح ہے، اس محل میں صِرْف وہ داخِل ہو گا جس نے رَجب میں


 

 



[1]...کنزالعمال، جزء:8، جلد:4، صفحہ:301، حدیث:24596۔

[2]...معجم اوسط، جلد:1، صفحہ:485، حدیث:1789۔