Book Name:Bhook Ke Fazail
وَسَلَّم نے مزید فرمایا: *جو اس سے زیادہ کرے، اللہ پاک اسے زیادہ دے گا *اور رجب شریف میں نُوح علیہ السَّلام کشتی میں سُوار ہوئے، آپ نے خود بھی روزہ رکھا اور کشتی میں موجود افراد کو بھی روزے کا حکم دیا۔ ان کی کشتی 10 محرم تک 6 ماہ سَفَر میں رہی۔([1])
پیارے اسلامی بھائیو! رجب شریف میں نفل روزے رکھنے کی برکتیں ہی برکتیں ہیں۔ اللہ پاک ہم سب کو رجب شریف کی برکتیں لوٹنے اور خُوب روزے رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔
عبادت میں، ریاضت میں، تلاوت میں لگادے دِل رجب کا واسطہ دیتا ہوں، فرما دے کرم مولیٰ
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! مزید ترغیب دِلانے کے لیے روزے کے چند طِبّی فائدے بھی عرض کرتا ہوں، کاش! ہمارا ذِہن بن جائے اور ہم رمضان کریم کے روزوں کے ساتھ ساتھ نفل روزے رکھنے والے بھی بن جائیں:
مجموعی طَور پر طِبِّی اعتبار سے روزہ اللہ پاک کا بہت بڑا انعام ہے جو ہمیں بہت ساری بیماریوں سے نجات بھی دیتا ہے اور بہت ساری بیماریوں سے محفوظ بھی رکھتا ہے۔ (1):روزے کی برکت سے معدے (Stomach) کی تکالیف، اس کی بیماریاں ٹھیک ہو جاتی ہیں اور نظامِ اِنْہِضام (Digestive System) بہتر ہو جاتا ہے (2):روزہ شوگر لیول، کولیسٹرول اور بلڈ پریشر میں اِعْتِدال لاتا ہے اور اس کی وجہ سے دل کا دورہ پڑنے (Heart Attack) کا خطرہ نہیں رہتا (3):روزے کی برکت سے جسمانی کھچاؤ، ذہنی تناؤ،