Khuwaja Gharib Nawaz رَحْمَةُ اللهِ عَلَيْه

Book Name:Khuwaja Gharib Nawaz رَحْمَةُ اللهِ عَلَيْه

(یعنی ماں باپ کی طرف سے )حَسَنی وحُسینی سَیِّد ہیں۔آپ کے مشہور و معروف اَلقابات مُعِیْنُ الدّین،خواجہ غریب نواز، سُلطانُ الْـھِنداورعطائےرسول ہیں۔آپ 537  ؁ھ میںسِجِسْتان یا سیستان(موجودہ ایران)کے علاقہ”سَنْجَر“مىں پیدا ہوئے۔(معین الہند حضرت خواجہ معین الدین اجمیری ،ص۱۸ملخصاً۔اقتباس الانوار،ص۳۴۵)آپنے حُصُولِ عِلْم کے لئے شام، بغداد اور کِرمان  سمیت کئی ملکوں اور شہروں کے سفر کئے۔  آپ نے کئی بُزرگانِ دین سے فیض حاصل کیا جن میں آپ کے پیر و مُرشِد حضرت خواجہ عثمان ہروَنی اورپیرانِ پیرحُضُورغوثِ پاک حضرت شیخ سیِّد عبدالقادِرجیلانی رَحْمَۃُ  اللہ  عَلَیْہما بھی شامل ہیں۔ آپ کو زیارتِ حَرَمَیْن کےدوران بارگاہِ رِسالت سے ہند کی وِلایت عطا ہوئی۔ (سیر الاقطاب، ص142،ملخصاً) 

پیر و مرشد کی تلاش اور خدمت   

آپ نے 15برس کی عمر میں حصول ِعلم کے لیے سفر اختیارکیا اورسمرقند میں  باقاعدہ علمِ دین کا آغاز کیا۔پہلے قرآنِ پاک حفظ کیا اور دیگر عُلوم حاصل کئے مگر جیسے جیسے علمِ دین سیکھتے گئے ذوقِ علم بڑھتا گیا،مجموعی طور پر تقریباًپانچ سال سمرقنداور بُخارا میں حُصولِ علم کے لئے قیام فرمایا۔(فیضان ِخواجہ غریب نواز،ص۶ ملتقطا) اس عرصے میں عُلومِ ظاہرى کی تکمىل تو ہو چکی تھی مگر جس تڑپ کی وجہ سے گھر بار کو خیر بادکہاتھا،اس کی تسکین ابھی باقی تھی،اس لئے آپ کسی ایسے ماہر  طبیب کی تلاش میں نکل پڑے جو درد ِدل کی دَوا کر سکے۔ مُرشدِ کامل کى تلاشمىں بُخارا سے حجاز کی طرف چلے۔راستے میں نىشاپور کے نواحی علاقے”ہاروَن“سے  گزر ہوا اور مردِ قلندر قُطبِ وقت حضرت عُثمان ہاروَنى چشتی رَحْمَۃُ  اللہ  عَلَیْہ  کاشُہرہ سُنا تو فوراً حاضرِ خدمت ہوئے اور ان کے دستِ حق پرست پربیعت کرکےسلسلۂ چشتیہ میں داخل ہوگئے۔(مرآۃ الاسرار، ص۵۹۴ملخصاً)آپ