Book Name:Khuwaja Gharib Nawaz رَحْمَةُ اللهِ عَلَيْه
ہے تو وہ مجھے اُس کااور اُس کے باپ کا نام پیش کرتاہے،(کہ)فُلاں بن فُلاں نے آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَپر یہ دُرودِپاک پڑھا ہے۔ (مجمع الزوائد،کتاب الادعیۃ، باب فی الصلاۃ علی النبی…الخ،۱۰/۲۵۱، حدیث:۹۱ ۱۷۲)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم:اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([1]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! *عِلْم حاصل کرنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پىارے اسلامى بھائىو! اللہ پاک کے نیک بندوں کی یہ صفت ہوتی ہے کہ وہ اصلاحِ اُمّت اور اِشاعتِ اسلام کے لئے اپنی زندگیاں وقف کر دیتے ہیں اور اللہ پاک کی مخلوق ہمیشہ انہیں عقیدت و محبت سے یاد کرتی ہے،اِنہی نیک صفت،ستھرے کردار اورعمدہ اوصاف کے حامل لوگوں میں سے ایک بہت بڑا نام سلطانُ الہند،عطائے رسول، گلشنِ فاطمہ کے مہکتے پھول،خواجۂ خواجگان غریب نواز حضرت سیّد معینُ الدّین حسن سنجری