Book Name:Khuwaja Gharib Nawaz رَحْمَةُ اللهِ عَلَيْه
صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:جس نے اپنے بھائی کو ایسے گناہ پر عار دلائی جس سے وہ توبہ کرچکا ہے، تو مرنے سے پہلے وہ خود اس گناہ میں مبتلا ہوجائے گا۔(ترمذی ،کتاب صفۃ القیامۃ، باب ۱۱۸، ۴/ ۲۲۶ ،حدیث: ۲۵۱۳)
پیارے اسلامی بھائیو!دُوسروں کے گناہوں اور غلطیوں پر اُنہیں شرمندہ کرنے و الوں کیلئے اس حدیثِ پاک میں عبرت ہی عبرت ہے۔ ایک بات یہ بھی یاد رکھیے کہ گناہوں اور غلطیوں کا دوسروں پر اظہار کرنا ٹھیک نہیں، لیکن اگر کوئی اس میں مبتلا ہو جائے تو اس سے تعلق ختم کر دینا،بات چیت بند کر دینا یہ بھی مناسب نہیں ہےبلکہ ایسے موقع پر درگزر کردینا بہترین عمل ہے۔ہمارے آقا، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم فرماتے ہیں:جسے یہ پسند ہو کہ اس کیلئے(جنت میں )محل بنایا جائے اور ا س کے درجات بلند کئے جائیں تو اسے چاہئے کہ جو اس پر ظلم کرے یہ اسے معاف کرے، جو اسے محروم کرے یہ اسے عطا کرے اور جو اس سے تعلق توڑے یہ اس سے ناطہ جوڑے۔(مستدرک، کتاب التفسیر، شرح آیۃ: کنتم خیر امّۃ۔۔۔ الخ، ۳/۱۲، حدیث: ۳۲۱۵) اللہ پاک ہمیں دوسروں کی عزت کی حفاظت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پىارےاسلامى بھائىو!آئیے!اب ہم حضرت خواجہ غریب نواز رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہکا مختصر تعارف بھی سنتے ہیں :
خواجہ غریب نواز کا مختصر تعارف
خواجہ غریب نواز رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ کااِسمِ گرامی ”حَسَن“ہے۔آپ نَجِـیْبُ الطَّرَفَیْن