Khuwaja Gharib Nawaz رَحْمَةُ اللهِ عَلَيْه

Book Name:Khuwaja Gharib Nawaz رَحْمَةُ اللهِ عَلَيْه

ہوں گی۔ الحمد للہ شیخ طریقت امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ وہ مرشِد کامل ہیں جو اپنے مریدین و متعلقین کی دنیا و آخرت کی بھلائی چاہنے والے ہیں اسی لئے آپ نے ہمیں بہترین 72 نیک اعمال عطا فرمائے ہیں انہیں  میں سے ایک نیک عمل نمبر 28 یہ ہے کہ کیا آج آپ نے معاذ  اللہ  گناہ ہوجانے کی صورت میں فورا توبہ کی؟ (کاش روزانہ کم از کم 70 بار استغفر  اللہ  پڑھنا نصیب ہوجائے۔) پیارے اسلامی بھائیو! حدیث میں بھی ہمیں روزانہ توبہ و استِغفار کرنے کی ترغیب دی گئی ہے اس نیک عمل پر عمل کرنے کی برکت سے ہم حدیث پر عمل کرنے والے بھی بن جائیں گے نیز اللہ  پاک کے پسندیدہ بندوں میں بھی شامل ہوجائیں گے کیونکہ  اللہ  پاک توبہ کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے۔

بیعت   ہونے کے  مدنی  پھول

پیارے اسلامی بھائیو!آیئے بیعت ہونے کے بارے میں چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں: *دنیا میں کسی صالح کو اپنا امام بنالیناچاہے شَرِیْعَت میں تقلید کرکےاور طریقت میں بَیْعَت کرکے  تاکہ حَشْر اچھوں کے ساتھ ہو۔(آداب مرشد کامل،ص۱۳)*ایمان کی حفاظت کا ایک ذریعہ کسی مرشِد کامل سے مرید ہونا بھی ہے۔ (آداب مرشد کامل،ص۱۲)*شیخ جامع شرائط کے ہاتھ پر بیعت سنت متوارثہ مسلمین ہے اور اس میں بے شمار منافع و برکت دین و دنیا و آخرت ہیں۔(فتاوی رضویہ ۲۶/۵۷۵) * پیر اُمورِ آخِرت کے لئے بنایا جاتا ہے تاکہ اُس کی راہنمائی اور باطنی توجّہ کی بَرَکت سے مُرید  اللہ   پاک و رسول صَلَّی  اللہ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ناراضگی والے کاموں سے بچتے ہوئے رِضائے رَبُّ الانام کے مَدَنی کام کے مطابق اپنے شب و روز گزار سکیں۔(آداب مرشد کامل،ص۱۳)*جوشخص کسی شیخ جامع شرائط کے ہاتھ پربیعت ہوچکاہوتودوسرے کے