Book Name:Khuwaja Gharib Nawaz رَحْمَةُ اللهِ عَلَيْه
امام عبدُ الوہاب شعرانی رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں:مُرید کو چاہئے کہ اپنے مُرشِد کی گفتگو کے عِلاوہ دیگر تمام لوگوں کی گفتگو سننے سے اپنے کان بند کر لے اور مرید کسی بھی مَلامَت کرنے والے کی مَلامَت کو نہ سُنےیہاں تک کہ اگر تمام شہر والے لوگ کسی میدان میں جمع ہوکر اسے اپنے مُرشِد سے نفرت دلائیں(اور ہٹانا چاہیں)تو وہ لوگ اس بات پر قدرت نہ پاسکیں۔(انوار ِقدسیہ،جزء ثانی، ص3، کامل مرید،ص30) * اپنے پیر کو اپنے حق میں تمام اولیائے زمانہ سے بہتر جانے۔*”یک دَرگیرمُحکَم گیر یعنی ایک دروازہ پکڑ، مضبوطی سے پکڑ“پرعمل کرتے ہوئے اپنے پیر کا دامن مضبوطی سے تھامے رکھے۔ فتاویٰ رضویہ میں ہے: دوسرے کو اگر آسمان پر اُڑتا دیکھے تب بھی اپنے مُرشِد کے سِوا دوسرے کے ہاتھ میں ہاتھ دینے کو سخت آگ جانے،ایک باپ سےدوسرا باپ نہ بنائے۔(فتاویٰ رضویہ، 24/369 ملخصاً)اگر مُرید ان اُصولوں کے مطابق زندگی گزارے گا تو ہروَقت اللہ پاک و رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ،مشائخِ کِرام رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہِمْ کی مدد زندگی میں،نَزع میں،قَبر میں،حشر میں،میزان پر،صراط پر، حوضِ کوثر پر الغرض ہر جگہ اِس کے ساتھ رہے گی۔ اِنْ شَآءَ اللہ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! مرشدِ کامل کا فیض پانے، نیک بننے، گُنَاہوں سے بچنے اور توبہ و استغفار کا ذہن پانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے اور ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں بھی خوب حصّہ لیجئے! اس کی برکت سے اِنْ شَاءَ اللہ الْکَرِیْم! دین و دنیا کی بےشُمار بھلائیاں نصیب