Khuwaja Gharib Nawaz رَحْمَةُ اللهِ عَلَيْه

Book Name:Khuwaja Gharib Nawaz رَحْمَةُ اللهِ عَلَيْه

آواز دی کون ہے؟حضرت خواجہ باقی باللّٰہ رَحْمَۃُ  اللہ  عَلَیْہ نے فرمایا:فقیر،محمد باقی۔ آپ آواز سنتے ہی تخت سے بے قراری کے ساتھ  اُٹھ کھڑے ہوئے اورباہر آکر نہایت عاجزی کے ساتھ پیر صاحب کے سامنے باادب بیٹھ گئے ۔    (تذکرۂ مجدد الف ثانی،ص ۹)

 لعل شہباز قلندراور پیر و مرشد

حضرت لعل شہباز قلندر رَحْمَۃُ  اللہ  عَلَیْہ تقرىباً 12ماہ تک پیرومرشدکے زیرِسایہ سلوک کی منزلیں طے  فرماتے  رہے ۔آپ کے  پیرومرشد حضرت ابراہیم قادری رَحْمَۃُ  اللہ  عَلَیْہکی نظرِ ولایت نے  جب اس بات کا مشاہدہ کیا کہ یہ  اب مریدِ کامل بن کر طریقت کی اعلیٰ منزلیں طے  کرچکے ہیں تو انہوں نے  آپ کو خرقۂ خلافت و اجازت سے  نوازا اور خدمتِ دین کے لیے راہِ خدا  میں سفر کرنے  کی ہدایت فرمائی۔( شان قلندر و غيره، ص۲۷۰بتغیر)

بایزید بسطامی اور خدمت مرشد

حضرت بایزید بِسطامی رَحْمَۃُ  اللہ  عَلَیْہ ایک مدت تک اپنے پیر و مرشد امام جعفر صادق  رَحْمَۃُ  اللہ  عَلَیْہ کی خدمت میں رہے۔آپ کو  اپنے پیرو مرشدامام ِجعفر صادق رَحْمَۃُ  اللہ  عَلَیْہ سے اتنی شدید محبت تھی کہ کبھی ایک لمحہ کیلئے بھی دوسری طرف توجہ نہ کی، ایک دن امامِ جعفر صادقرَحْمَۃُ  اللہ  عَلَیْہ نے فرمایا:بایزید!ذرا طاق سے کتاب اُٹھالاؤ ، عرض کی:حضور!طاق کہاں ہے ؟حضرت امام جعفرصادق رَحْمَۃُ  اللہ  عَلَیْہ نے فرمایا:تمہیں یہاں رہتے ہوئے اتنا عرصہ گزر گیا ابھی تک تمہیں طاق کا بھی پتہ نہیں؟عرْض کی: حضور! مجھے تو آپ کی زیارت اورصحبتِ با بَرَکت ہی سے فرصت نہیں،طاق کا خیال کیسے رکھوں ؟ گویا آپ نےکہا:مجھے تو بس آپ کے  جلوؤں کا پتہ ہے یا آپ کے جملوں کا پتہ