Book Name:Khuwaja Gharib Nawaz رَحْمَةُ اللهِ عَلَيْه
*لعل شہباز قلندر ،شىخ ابواسحاق سید ابراہىم قادری کے مُریدتھے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمّد
پیارے اسلامی بھائیو!یاد رہے! کسی کو پیر اس لئے بنایا جاتا ہے کہ اُمورِ آخِرت میں بہتری آئے۔ اُس کی رہنمائی اور باطنی توجُّہ کی بَرَکت سے مُریدین اللّٰہ کریم اور اس کے رسول صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ناراضی والے کاموں سے بچتے ہوئے نیک کاموں میں اپنے شب و روزگُزار سکیں۔لیکن اَفسوس! موجودہ زمانے میں بعض لوگوں نے پیری مُریدی جیسے اَہم مَنْصَب کو حُصُولِ دُنیا کا ذَرِیعہ بنا رکھا ہے۔ بے شُمار بدعَقیدہ اور گمراہ لوگ بھی تَصَوُّف کا ظاہری لبادہ اَوڑھ کر لوگوں کے دِین و اِیمان کو برباد کر رہے ہیں اور انہی غَلَط کار لوگوں کو بُنیاد بنا کر پیری مُریدی کے مُخالفین اس پاکیزہ رِشتے سے لوگوں کو بَدگُمان کررہے ہیں اور انہوں نے پیری مُریدی کو ایک عجیب رنگ دےدیا ہے یادرکھئے!نمازیں چھوڑنے،نامحرم عورتوں کے جھُرمٹ میں رہنے،اجنبی خواتین سے ہاتھ پاؤں دَبوانے، ناچ گانے اوررقص کی محفلوں میں شرکت کرنے اورشریعت کی خلاف ورزیاں کرنا پیری مریدی نہیں ہے بلکہ پیری مریدی شریعت کی اِتّباع کا درس دینے،دِین کی پاسداری کرنے کروانے،قرآن و سنت کی تعلیم پر عمل پیرا ہونے،حُسْنِ اخلاق کا پیکر بننے اور اپنے متعلقین کو بنوانے،دِین کی سربلندی کے لئے کوشاں رہنے،گناہوں سے بچنے اور دوسروں کو بچنے کا ذہن دینے،سُنّتوں بلکہ مُسْتَحَبَّات پر پابندی سے عمل کرنے اور کروانے، دِین پر چلنے کا نام ہے۔
پىارے اسلامى بھائىو!یاد رکھئے ! کسی کو اپنا پیر بنانے کے لئے4 شرائط کا لحاظ انتہائی