Khuwaja Gharib Nawaz رَحْمَةُ اللهِ عَلَيْه

Book Name:Khuwaja Gharib Nawaz رَحْمَةُ اللهِ عَلَيْه

کسی پیرِ کامل کے ہاتھ پر بیعت ہوجانا کوئی نیا طریقہ نہیں بلکہ صدیوں سے چلاآ رہا ہے ، تمام صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوان نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ  وَسَلَّمَ کے مرید تھے  اور ان کے بعد آنے والے اولیائےکرام بھی کسی نہ کسی پیرکامل کے مرید تھے ،چنانچہ

کون کس کا مرید ؟؟؟

               آئیے!اُن چندعظیم ہستیوں کاذِکرِ خیر سُنتے ہیں،جو خودبہت بڑی ہستی ہونے کے باوجودکسی نہ کسی پیرِ کامل کے  مُرید تھے۔* سیدی اعلی حضرت، سیدشاہ آلِ رسول مارَہْری کے مُریدتھے۔*مفتی محمد امجد علی اعظمی،اعلیٰ حضرت کے مُریدتھے۔* حبىب عجمى،امام حسن بصری کے مُریدتھے۔*فضیل بن عیاض،خواجہ  عبد الواحد بن زید کے مُریدتھے۔*نظام الدین اولیا،بابا فریدُ الدین گنج شکر کے مُریدتھے* بابا فرید الدین گنج شکر، قطبُ الدین بختیار کاکی کے مُریدتھے۔*بہاءُالدّین زکریا ملتانی ،شیخ شہابُ الدِّین عمر سہروردی کے مُریدتھے۔*داتا گنج بخش علی ہجویری ، خواجہ محمد بن حسن جنیدی کے مُریدتھے۔*ابوبکر شبلى،حضرت جنىد بغدادى کے مُریدتھے۔*جنىد بغدادى،حضرت سَرِى سَقَطى کے مُریدتھے۔*حضرت سَرِى سَقَطى،حضرت معروف کَرْخی کے مُریدتھے۔*حضرت داؤد طائی،حبىب عجمى کے مُرید تھے۔*حضرت مجدّدِ اَلف ثانی،حضرت خواجہ محمد باقی باللّٰہ نقشبندی کے مُرید تھے۔*محدثِ اعظم پاکستان محمد سردار احمد قادِری،حضرت خواجہ شاہ سراجُ الحق چشتی کے مُریدتھے۔*حضرت بابا بُلّھے شاہ،حضرت علامہ عنایت قادری  شَطّاری کے مُریدتھے۔*امام فخر الدین رازی،حضرت نجم الدین کبریٰ کے مُریدتھے۔*علامہ عبدالحکیم شرف قادری صاحب ،ابُو البرکات سید احمد صاحب قادری کے مُرید تھے۔