Khuwaja Gharib Nawaz رَحْمَةُ اللهِ عَلَيْه

Book Name:Khuwaja Gharib Nawaz رَحْمَةُ اللهِ عَلَيْه

ادا کیا  کہ ان کی حیات میں ان کے ساتھ رہ کر ان کی خدمت کرتے رہے اور ان کے وصال کے بعد بھی ان کے ادب و احترام کو اپنے اوپر لازم رکھا۔

                             آئیے پیرو مرشدکے ادب و احترام کاایک   انوکھا  واقعہ سنتے ہیں ،چنانچہ

مُرشدِ کامل کے مزار  کا بھی ادب

ایک مرتبہ حضرت خواجہ غریب نواز رَحْمَۃُ  اللہ  عَلَیْہ اپنے مُریدین کی تربیت فرما رہے تھے۔دورانِ بیان جب جب آپ کی نظر دائیں طرف پڑتی تو باا َدَب کھڑے ہوجاتے۔ تمام مُریدین یہ دیکھ کر حیران تھے کہ پیرو مُرشِد باربار کیوں کھڑے ہورہے ہیں، مگر کسی کو پوچھنے کی جُرأت نہ ہوسکی،الغرض جب سب لوگ وہاں سے چلے گئے، تو ایک منظورِ نظر مُریدعرض گزارہوا:حضور!ہماری تربیت کے دوران آپ نے بارہا قیام فرمایا اس میں کیا حکمت تھی؟آپ نے فرمایا: اس طرف میرے پیرو مرشِد شَیخ عثمان ہاروَنی رَحْمَۃُ  اللہ  عَلَیْہ کا مزار مبارَک ہے،جب بھی اس جانب رُخ ہوتا  تو میں تعظیم کے لئے اُٹھ جاتا، پس میں اپنے پیر و مُرشِد کے روضہ ٔمبارَک کی تعظیم میں  قیام کرتا تھا۔ (آدابِ مُرشدِ کامل،  ص ۱۱۴بتغیر)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی  اللہ   عَلٰی مُحَمَّد

پىارے اسلامى بھائىو!آپ نے سُنا کہ ہمارے خواجہ غریب ِ نواز  رَحْمَۃُ  اللہ  عَلَیْہ اپنے پیرو مرشد کا کیسا ادب اور کیسی خدمت کیا کرتے تھے۔یقیناً اپنے پیرو مرشِد کی خدمت باعثِ سعادت  ہے،آئیے! پیرو مرشد کی خدمت کے چند فوائد سنتے ہیں: 

خدمتِ مرشد کے فوائد

پیر و مرشد کی خدمت انسان کو  اللہ   پاک کے قریب کر دیتی ہے۔* گناہوں