Khuwaja Gharib Nawaz رَحْمَةُ اللهِ عَلَيْه

Book Name:Khuwaja Gharib Nawaz رَحْمَةُ اللهِ عَلَيْه

سے بچاتی ہے۔ * نیکیوں پر استقامت کا سبب ہے ۔ *ایمان پر خاتمے  کی قوی اُمید دلاتی ہے۔* گمراہی سے بچاتی ہے ۔* باطن سنوار دیتی ہے۔* عاجزی و انکسار ی  جیسی صفات  پیدا کرتی ہے۔* مالِ دنیا کی محبت دل سے نکال دیتی ہے۔* فکر ِ آخرت پیدا کرتی ہے۔*دل کا میل دھو دیتی ہے۔* اللہ  والوں سے محبت کا درس دیتی ہے۔ *دُنیا وآخرت میں سلامتی اورنجات کا سبب ہے۔*  اللہ  والوں سے محبت کا درس دیتی ہے ۔*دنیا و آخرت دونوں  سنوار دیتی ہے۔*بندے کو نبی ِّ کریمصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ  وَسَلَّمَ  کا سچا عاشق بناتی ہے۔*دین کا دردپیدا کرتی اور* پُل صراط پرگزرنے میں مددگار ثابت ہو گی۔

اے عاشقانِ خواجہ غریب نواز! ہم نے مرشِد کی خدمت کے فوائد تو سُن لئے، آئیے! اب مرشد کی خدمت کے تعلق سے اپنے بزرگان ِدِین کا انداز سنتے ہیں کہ کس نے کس طرح اپنے پیرو مرشد کی خدمت کی،چنانچہ

مجدد الف ثانی اور پيرو مرشد

     حضرت مجدّدِاَلف ثانی رَحْمَۃُ  اللہ  عَلَیْہاپنے پیر و مرشدکا بے حد ادب و احترم فرما یا کرتے تھے اور آپ کے پیر صاحب بھی آپ کو بڑی قدر ومنزلت کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔ایک روز آپ حجرہ شریف میں تخت پر آرام فرما رہے تھے کہ آپ کے پیر و مرشدخواجہ محمد باقی باللّٰہ نقشبندی رَحْمَۃُ  اللہ  عَلَیْہ دوسرے درویشوں کی طرح تنِ تنہا تشریف لائے   تو خادم نے حضرت مجدّدِاَلف ثانی  رَحْمَۃُ  اللہ  عَلَیْہ کو بیدار کرنا چاہا، مگر آپ نے سختی سے منع فرمایا دیا اور کمرے کے باہر ہی آپ  کے جاگنے کا انتظار کرنے لگے ۔ تھوڑی ہی دیر بعد حضرت مجدّدِاَلف ثانی  رَحْمَۃُ  اللہ  عَلَیْہ کی آنکھ کھلی، باہر آہٹ سن کر