Bemari Ke Aadaab

Book Name:Bemari Ke Aadaab

بیان سننے کی نیتیں

حدیثِ پاک میں ہے:اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیَّات اعمال کا دار و مدار نیّتوں پر ہے۔([1])

اے عاشقان ِ رسول! اچھّی اچھّی نیّتوں سے عمل کا ثواب بڑھ جاتا ہے۔ آئیے! بیان سننے سے پہلے کچھ اچھّی اچھّی نیّتیں کر لیتے ہیں، نیت کیجئے!*رضائے الٰہی کے لیے بیان سُنوں گا*بااَدَب بیٹھوں گا* خوب تَوَجُّہ سے بیان سُنوں گا*جو سُنوں گا، اُسے یاد رکھنے، خُود عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

بیماری کی تفصیلات کیوں بتائیں...؟

حضرت بشر حافِی  رحمۃُ اللہ علیہ  بہت بڑے وَلِیُّ اللہ ہیں۔ آپ کا واقعہ مشہور ہے  کہ آپ نے بِسْمِ اللہ شریف لکھے ہوئے کاغذ کا اَدَب کیا تو رَبِّ کریم نے آپ کو بلند مقام عطا فرما دیا۔ ([2])

منقول ہے: ایک مرتبہ آپ بیمار ہو گئے۔ طبیب (یعنی ڈاکٹر) چیک اَپ کرنے کے لیے آیا، پوچھا: عالی جاہ! طبیعت کو کیا ہوا ہے؟

آپ تو وَلِیُّ اللہ تھے، تَوَقُّع یہی تھی کہ آپ مختصر لفظوں میں بات بتائیں گے اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی کُلِ حَالٍ کہہ دیں گے مگر طبیب اور وہاں حاضِر مُرِیْدَوں کی تَوَقُّع کے خِلاف آپ نے اپنی بیماری کی تفصیلات بتانی شروع کر دیں (مثلاً *پہلے مجھے ہلکا سا زُکام ہوا تھا *پِھر سَر دَرْد شروع ہو گیا *ساتھ ہی بُخار بڑھ گیا *ساتھ ہی سینے میں دَرْد بھی ہونے لگا وغیرہ، یُوں آپ نے اپنی بیماری کی پُوری تفصیلات بتا دِیں)۔ کسی نے عرض کیا: عالی جاہ...!! یہ (اتنی تفصیلات بتانا) کیا


 

 



[1]...بخاری، کِتَاب بَدءُ الْوَحی، صفحہ:65، حدیث:1۔

[2]... وفیات الاعیان، جلد:1، صفحہ:275 ۔