Book Name:Bemari Ke Aadaab
عرض کرتے ہیں اور اللہ پاک خوب جانتا ہے ۔ ارشادِ الٰہی ہوتا ہے :اگر میں نے اِس بندے کو اِس بیماری میں موت دے دی تو اِسے جنّت میں داخل کروں گا اور اگر صحّت عطا کی تو اِسے پہلے سے بھی بہتر گوشت اور خون دو ں گا اور اِس کے گناہوں کومُعاف کردوں گا۔([1])
پیارے اسلامی بھائیو! آئیے میں آپ کو بیماری کے فضائل پر مشتمل 5 احادیث ِ مبارکہ سناتا ہوں:
(1): بیشک اللہ پاک اپنے بندے کو بیماری میں مُبْتَلَا فرماتا رہتاہے یہاں تک کہ اُس کا ہر گناہ مٹادیتا ہے ۔([2])
(2): جب مومن بیمارہوتا ہے تو اللہ پاک اُسے گناہوں سے ایسا پاک کردیتا ہے جیسے بھٹّی لوہے کے زنگ کو صاف کردیتی ہے۔([3])
(3): جب اللہ پاک کسی مسلمان کو جسمانی تکلیف میں مُبْتَلَا کرتا ہے تو فرشتے سے فرماتا ہے:جو نیک عمل یہ تندرستی کی حا لت میں کیا کرتا تھا اُس کے لیے وُہی لکھو ۔ پھراگر اللہ پاک اُسے شفا عطا فرماتاہے تو اُس کے (گناہ ) دُھل جاتے ہیں اور وہ پاک ہوجاتا ہے اور اگر اُس کی موت آجائے تواُس کی مغفرت فرمادی جاتی ہے اور اُس پر رحم کیا جاتا ہے۔([4])
(4): مریض کے گناہ اِس طرح جھڑتے ہیں جیسے درخت کے پتّے جھڑتے ہیں ۔([5])
[1]... موطا امام مالک، کتاب العین، باب ماجاء فی اجر المریض، صفحہ:497، حدیث:1798۔
[2]...مستدرک، کتاب الجنائز، بابما من شیء یصیب...الخ،جلد:1، صفحہ:669، حدیث:1326 ۔
[3]... الادب المفرد، باب العیادۃ جوف اللیل، صفحہ:152، حدیث:497۔
[4]...مسند احمد، جلد:5، صفحہ:750، حدیث:14063۔
[5]...الترغیب و الترہیب، کتاب الجنائز، الترغیب فی الصبر...الخ، صفحہ:1069، حدیث:56۔