Book Name:Bemari Ke Aadaab
مجھے بہت شِدَّت کا بخار ہے۔ حالانکہ صِرْف 100 یا 101 بخار ہوتا ہے۔ بہت شِدَّت کا نہیں ہوتا۔ خیر! یہ چیزیں بھی سیکھنے کی ہیں۔ شیخِ طریقت، امیر اہلسنت دامَت بَرَکاتُہمُ العالِیہ ہر ہفتے مدنی چینل پر لائیو مدنی مذاکرہ فرماتے ہیں۔ مدنی مذاکرہ دیکھا کیجیے! تَوَجُّہ سے سوال جواب سُنا کیجیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! بہت سارے عِلْمِ دِین کے ساتھ ساتھ ایسے آداب بھی سیکھنے کو مل جائیں گے۔
(4):عِلاج حلال طریقے سے کروائیے!
چوتھا اور اَہَم ترِین ادب یہ ہے کہ عِلاج ہمیشہ حلال طریقے ہی سے کروائیے! اِس میں بھی بعض دفعہ غلطیاں ہو رہی ہوتی ہیں۔ عموماً عِلاج کے معاملے میں شرعِی راہنمائی لینے کا ذِہن لوگوں کا نہیں ہوتا۔ اس میں بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔ ایک صحابی (جن کا نام عِمْران بن حُصَین رَضِیَ اللہ عنہ ہے، ان ) کے پاس فرشتے حاضِر ہوتے اور سلام کیا کرتے تھے،ایک مرتبہ انہیں کوئی مرض لاحق ہوا اور انہوں نے شدید ضرورت کے تحت ایسا عِلاج کر لیا جو تَوَکُّل کے خِلاف تھا اور اس سے حدیثِ پاک میں منع کیا گیا تھا، اُس دِن سے ان کے پاس فرشتوں نے حاضِر ہونا اور سلام پیش کرنا بند کر دیا۔ ([1])
اللہ اکبر! پیارے اسلامی بھائیو! سُنا آپ نے کہ جب ایسا عِلاج جو گُنَاہ نہیں تھا، بس تَوَکُّل کے خِلاف تھا، ایسا عِلاج کرنے کا یہ اَثَر ظاہِر ہوا کہ فرشتوں سے ملاقات بند ہو گئی۔ تو ذراسوچئے! اگر حرام چیزوں سے عِلاج کروا لیا تو اس کا کیسا اَثَر نکلے گا...؟
منقول ہے کہ ایک بندہ ایک بیماری کی شفا کے لیے سال میں ایک مرتبہ شراب پیا کرتا تھا۔ اس کی نحوست یہ ظاہر ہوئی کہ معاذ اللہ !انتقال کے وقت اُس کا ایمان سلب ہو