Book Name:Bemari Ke Aadaab
گیا۔([1])اَلْاَمَان وَ الْحَفِیْظاللہ پاک ہمیں محفوظ فرمائے!لہٰذا عِلاج کے معاملے میں بھی شرعِی راہنمائی کی عادَت بنائیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! ثواب بھی ملے گا، بہت سارے گُنَاہوں سے بھی بچ جائیں گے۔
اللہ پاک ہمیں عَمَل کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْنبِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
12دینی کاموں میں سے ایک دینی کام:تفسیر سننے سنانے کا حلقہ
اے عاشقانِ رسول! سُنّتوں پر چلنے، نیک نمازی بننے کے لیے عاشقانِ رسول کی دینی تنظیم دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے! ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! دِین و دُنیا کی بےشُمار برکتیں ملیں گی۔ ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام: تفسیر سننے سنانے کا حلقہ بھی ہے۔
قرآنِ مجید سیکھنا بہت فضیلت والا کام ہے: *اَحادیث میں اس طرح مضمون ہے: صبح اس حال میں کرو کہ یا تُم عالِم ہو یا طالِبِ عِلْمِ دین([2])*ایک روایت کے مطابق صبح کے وقت قرآنِ مجید کی ایک آیت سیکھنا 100 رکعت نفل پڑھنے سے بہتر ہے([3])
اَلحمدُ لِلّٰہ! دعوتِ اسلامی والے عاشقانِ رسول بعدِ فجر تفسیر سننے سنانے کا حلقہ لگاتے ہیں *اس میں 3 قرآنی آیات *ان کا ترجمہ اور تفسیر سنی، سنائی جاتی ہے *فیضانِ سُنّت سے دَرْس ہوتا ہے *شجرہ شریف پڑھا جاتا ہے *دُعا ہوتی ہے اور *آخر میں اشراق، چاشت کے نوافِل بھی ادا کئے جاتے ہیں *آپ بھی تفسیر سننے سنانے کے حلقے میں